مشکلات آتی رہتی ہیں مگر ہمت نہیں ہارنی چاہیے، ڈاکٹر ندیم احمد
آئی بی ایل گروپ کے سی ای او ڈاکٹر ندیم احمد کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ہم نے سیکھ لیا ہے کہ کورونا وبا کے ساتھ کیسے لڑنا ہے۔ دنیا میں مسائل آتے رہتے ہیں مگر بنی نوح انسان ان سے لڑتا ہے اور ہمیشہ جیت جاتا ہے۔
نیوز 360 کے نامہ نگار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ندیم احمد کا کہنا تھا کہ کبھی بھی ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔ جو بھی مشکلیں آئیں اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر ندیم احمد کا کہنا تھا کہ ہماری کمپنی "سرل فارما سیوٹیکل” ایک چائینیز کمپنی کے ساتھ مل کر کام کررہی اور ہم ان شاء اللہ جلد پاکستان میں کووڈ ویکسین تیار کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ دو سال پہلے کورونا ہم سے کے لیے ایک نئی چیز تھا۔ دنیا کو نہیں معلوم تھا کہ اس سے لڑنا کیسے ہے۔ کورونا دنیا پر ایک عذاب کی طرح نازل ہوا تھا۔ جب لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تو نہیں پتا تھا کہ پاکستان کیسے آگے جائے گا۔
ایک اور سوال کے جواب میں کارپوریٹ جائنٹ ڈاکٹر ندیم احمد کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے دوران ہم فیصلہ کیا کہ ہماری 50 پرسنٹ ورک فورس گھر سے کام کرے گی ، آج بھی کورونا کی صورتحال جاری ہے اس ابھی تک ہماری 50 ورک فورس گھر سے آپریٹ کررہی ہے۔
آئی بی ایل گروپ کے سی ای او ندیم احمد نے نیوز 360 سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کیا کہا دیکھتے ہیں اس انٹرویو میں
یہ بھی پڑھیے
مینار پاکستان واقعہ: عائشہ اکرم نے ہیرو کو ولن بنادیا
پینڈورا پیپرز میں شامل تمام پاکستانیوں سے تحقیقات ہوگی، سینیٹر فیصل جاوید