نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو 15 دن میں گھر خالی کرنے کا حکم

اسسٹنٹ کمشنر ڈسٹرکٹ ایسٹ کے دفتر سے فیروزآباد تھانے کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق نسلہ ٹاور خالی کروایا جائے۔

کراچی کی رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو 15 دن میں گھر خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کئی ماہ قبل شاہراہ فیصل پر واقع نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی۔

اسسٹنٹ کمشنر ڈسٹرکٹ ایسٹ کے دفتر سے فیروزآباد تھانے کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق عمارت کو خالی کروایا جائے۔

پچھلے مہینے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر کیے گئے پٹیشن کو ایپکس کورٹ مسترد کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نسلہ ٹاور ایک ماہ میں گرا دیا جائے، سپریم کورٹ کا حکم

پاکستان میں قبضہ مافیا کے گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

ڈسٹرکٹ ایسٹ انتظامیہ کے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر کراچی نے سپریم کورٹ میں عدالتی حکم پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹ جمع کروانی ہے۔

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکم عدولی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر