ایم اے ایچ ایچ فوڈ سینٹر کی مالکن فائزہ علی بلند حوصلے کا نشان
کراچی شہر چٹخارے دار کھانے کھانوں والا کا شہر ہے۔ شہر بھر ریسٹورنٹس ، ہوٹل اور باربی کیو ریسٹورنٹس کھلے ہوئے ہیں۔ مگر یہ ضروری نہیں ہےکہ ہر بڑے ریسٹورنٹ اور بڑے ہوٹل پر لذیز اور مذیدار کھانے ملتے ہیں بلکہ تلاش کے لیے نکلیں تو جگہ جگہ سمال سائز کے فاسٹ فوڈ کارنر کھلے ہوئے ہیں جہاں کے چٹخارے دار کھانے کھانے کے لیے لوگ دور دور سے آتے ہیں۔ ایسی ہی ایک جگہ ہے دستگیر نمبر 15 ۔ جہاں ایم اے ایچ ایچ کے نام سے فوڈ سینٹر ہے جسے چلا رہی ہیں ایک باہمت خاتون فائزہ علی ۔
نیوز 360 کے نامہ نگار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محترمہ فائزہ علی کا کہنا تھا کہ ” لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہمارے مالی حالات خراب ہو گئے۔ میں نے اپنے شوہر سے مشورہ کیا اور پھر ہم نے اپنی کار سیل آؤٹ کرکے اس فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کو شروع کرنےکا پروگرام بنایا۔
ایک سوال کے جواب میں محترمہ فائزہ علی کا کہنا تھا شروع میں گاہک آتے تھے مگر ایک خاتون کو دیکھ کر چلے جاتے تھے ، مگر پھر انہی لوگوں نےمجھے حوصلہ دیا اور اب اللہ کا شکر ہے ریسٹورنٹ بہت اچھا چل رہا ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں فائزہ علی کا کہنا تھا کہ میں چونکہ ایک گھریلو خاتون تھی ، گھر پر اچھی کوکنگ کرلیتی تھی ، اس لیے اپنے تجربے سےفائدہ اٹھانےکے لیے فاسٹ فوڈ کی بنیاد رکھی۔
نیوز 360 سے گفتگو کرتے ہوئے ایم اے ایچ ایچ فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کی مالکن اور باہمت فائزہ علی نے مزید کیا کیا اپنے تجربات شیئر کیے دیکھتے ہیں اس انٹرویو میں
یہ بھی پڑھیے
مشکلات آتی رہتی ہیں مگر ہمت نہیں ہارنی چاہیے، ڈاکٹر ندیم احمد
اسلام آباد میں ژالہ باری، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات