ناصر حسین شاہ نے عشرت العباد کو کس کا پیغام پہنچایا؟

وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے دبئی میں سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی اور اس کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کیں۔

پیپلزپارٹی سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے دبئی میں سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی اور اس کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کیں۔

ناصر حسین شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ گورنر صاحب کو دعوت دی ہے کہ پاکستان آ کر سیاسی کردار ادا کریں۔

ناصر حسین شاہ کی یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے کہ جب ملک میں غیر اعلانیہ طور پر تمام سیاسی جماعتیں انتخابات 2023 کی تیاری شروع کرچکی ہیں۔

پی ٹی آئی حکومت بد ترین دور سے گزر رہی ہے، معاشی حالت دگرگوں ہے، مہنگائی میں 100 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔

ایسے میں نئے سیاسی اتحاد اور جوڑ توڑ جاری ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری دورہ پنجاب میں پارٹی کی تنظیم نو کا آغاز کر چکے ہیں۔

یہ بات اہم ہے کہ اگر وزیر بلدیات سندھ نے سابق گورنر عشرت العباد کو پاکستان واپس آ کر سیاست میں متحرک ہونے کی دعوت دی ہے تو اُن کا سیاسی لائحہ عمل کیا ہوگا۔

کیا عشرت العباد پیپلزپارٹی جوائن کریں گے؟ ایم کیو ایم پاکستان میں اہم عہدہ سنبھالیں گے؟ ایم کیو ایم کو اس کی پرانی حیثیت میں بحال کریں گے یا مصطفیٰ کمال کی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے؟

اس سے قبل بھی کئی دفعہ یہ افواہیں گردش کر چکی ہیں کہ عشرت العباد پاکستان واپس آکر ایم کیو ایم کی تنظیم نو کرکے اس کی سربراہی کریں گے لیکن بعد ازاں یہ خبریں غلط ثابت ہوئیں۔

ٹوئٹر صارفین نے ناصر حسین شاہ کی پوسٹ پر رد عمل دیتے ہوئے ملے جلے تاثرات کا اظہار خیال کیا۔

 

 

 

 

 

 

 

متعلقہ تحاریر