قصور کے پھل والے میونسپل کمیٹی سے زیادہ بااختیار، گرین بیلٹ پر قبضہ

قصور کے علاقے موڑ کمال چشتی میں پھل فروشوں نے گرین بیلٹ کے اندر لگے قیمتی پودے اکھاڑ کر ریڑھیاں لگا لی ہیں۔

قصور کے علاقے موڑ کمال چشتی میں پھل فروشوں نے گرین بیلٹ کے اندر لگے قیمتی پودے اکھاڑ کر ریڑھیاں لگا لی ہیں، آہستہ آہستہ دوسرے قیمتی پودے بھی راتوں رات اکھاڑے جا رہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اس معاملے پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے، بلدیہ کے اہلکار ریڑھی والوں سے باقاعدہ حصہ وصول کرنے کے ساتھ ساتھ پھل بھی مفت میں لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سوڈان میں فوجی بغاوت، وزیراعظم سمیت اعلیٰ حکام نظربند

 ملیر ایکسپریس وے کے روٹ پر قبضہ مافیہ کا راج

شہریوں نے بتایا ہے کہ سابق ڈپٹی کمشنر قصور نے گرین بیلٹ کے اندر پھول اور پھل دار پودے لگاٸے تھے اور ان کی نگرانی بھی خود کرتے تھے، ان کے تبادلے کے بعد پھل فروشوں نے اس بیلٹ پر قبضہ کرنا شروع کر دیا ہے۔

راتوں رات قیمتی پودے اکھاڑے گئے، ریڑھیوں کا سارا کچرا بھی اس بیلٹ کے اندر پڑا رہتا ہے جس کو آگ لگا دی جاتی ہے اور گرد و نواح کے رہاشئی افراد بھی اس زہریلے دھوئیں سے متاثر ہو رہے ہیں۔

ذراٸع نے بتایا ہے کہ بلدیہ کے اہلکار گرین بیلٹ کے اندر ریڑھیاں لگانے کا باقاعدہ بھتہ وصول کرتے ہیں، ان لوگوں نے روپوں کے عوض شہر کے حسن کو تباہ کر دیا ہے۔

صورت حال اس وقت یہاں تک پہنچ گٸی ہے کہ ریڑھی والے مکمل قابض ہو چکے ہیں اور گرین بیلٹ کے اندر لگاٸے گٸے تمام پودے ختم ہوگئے ہیں۔

یہ میونسپل کارپوریشن کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ قبضہ مافیا کے آگے بے بس ہوچکی ہے، شہر کی سماجی اور فلاحی تنظیموں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے ہنگامی بنیادوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر