ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:پاکستان کی ٹاس جیت نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت

آئی سی سی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے تیسرے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دےدی ہے۔ 

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے 7ویں میچ میں  پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظثم نے کہا ہے کہ پہلے میچ میں جیت سے حوصلہ ملا ہے۔ آج بھی تمام کھلاڑی جیت کے لیے پرعزم ہیں۔ پاکستانی ٹیم کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ ہم بھی میچ کھیلنے کے لیے بہت زیادہ پرجوش ہیں۔ لوکی فرگیوسن انجری کی وجہ سے ورلڈ کپ سےباہر ہو گئے ہیں۔

پاکستانی ٹیم

پاکستانی ٹیم کپتان بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، محمد رضوان ، فخر زمان ، شعیب ملک ، آصف علی ، شاداب خان ، عماد وسیم ، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ ٹیم

نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کررہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں مارٹن گپٹل ، ڈیون کون وے، گلین فلپس ، ٹم سائیفرٹ ، ڈیزل مچل ، جیمز نیشام ، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی ، ٹرینٹ بولڈ اور ایش سود شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے 3 میچ میں پاکستان نے انڈیا کو 10 وکٹوں سےشکست دے دی تھی۔ انڈیا کی ٹیم نے پہلے کھیلتےہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے تھے اور جیت کے لیے پاکستان کو 152 رنز کا ہدف دیا تھا۔

متعلقہ تحاریر