ایلون مسک کی دولت کا صرف 2 فیصد دنیا سے بھوک کا خاتمہ کرسکتا ہے، رپورٹ
ارب پتیوں کا ایک چھوٹا گروپ اپنی دولت کے صرف ایک حصے سے دنیا میں خوراک کی کمی کو پورا کرسکتا ہے
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا کے ارب پتیوں کا ایک چھوٹا گروپ اپنی دولت کے صرف ایک حصے سے دنیا کی بھوک ختم کرکے زمین پر بسنے والے تمام انسانوں کو خوشحال زندگی فراہم کرسکتا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادراہ برائے فراہمی خوراک پروگرام کے سربراہ ڈیوڈ بیسلے، نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر دنیا کے ارب پتیوں کا ایک چھوٹا سا گروپ اپنی دولت کا محض ایک فیصد حصہ عالمی بھوک کے خاتمہ کیلئے صرف کردے تو دنیا سے خوراک کی کمی کا خاتمہ ہوجائے گا ، انھوں نے خاص طورپر دنیا کے دو امیر ترین اشخاص جیف بیزوس اور ایلون مسک کا نام لیتے ہوئے کہا ہے اگر یہ اپنی کل دولت کا محص دو فیصد حصہ عالمی سطح پر بھوک کے خاتمے کے لئے استعمال کریں تو پوری دنیا سے خوراک کی کمی کا خاتمہ ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیے
کیا وقار ذکا پاکستان کے ایلون مسک ہیں؟
ایلون مسک اور جیف بیزوس کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے
اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق،سنہ 2020 میں عالمی بھوک 15 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ دنیا میں تقریباﹰ ایک ارب انسانوں کو بھوک کے مسئلے کا سامنا
ڈیوڈ بیسلے نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کے مسئلے کے سر اٹھانے سے بھی قبل میں متعدد وجوہات کی بنیاد پر کہہ رہا تھا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سنہ 2020 ایسا سال ہو گا جس میں بدترین انسانیت سوز بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔‘
2020کے اختتام پر دنیا بھر میں ساڑھے 26کروڑ افراد کو ’شدید بھوک‘ کا سامنا تھا اور اب چونکہ دنیا کے بیشتر ممالک کو کورونا وائرس کی وباء کے بعد لاک ڈاؤن اور معاشی مسائل کا سامنا ہے تو یہ تعداد رواں برس بڑھ کر ساڑھے ایک ارب تک پہنچ جائے گی۔
واضح رہے کہ ایلون مسک ایک مشہورکینڈین امریکن بزنس مین، انجینئر، موجد اور سرمایہ کار ہیں ، جو مکمل طور پر بجلی سے چلنے والی کار،دوبارہ استعمال کے قابل راکٹ کی تیاری اور اس جسے کئی بڑے بڑے انقلابی منصوبوں کوپرکام کررہے ہیں جو دنیا کے سب سے دولت مند بزنس میں ہیں جن کی دولت 2 کھرب 55 ارب 20 کروڑ امریکی ڈالرہیں۔
ان کے بعد دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص جیفری پریسٹن بیزوس ہیں جو ایک امریکی ٹیکنالوجی اور خوردہ کاروباری، سرمایہ کار، الیکٹریکل انجینئر، کمپیوٹر سائنس دان اور انسان دوست شخص ہیں یہ دنیا کی سب سے بڑ آن لائن شاپنگ کمپنی امیزون بانی، چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو ہیں اور ان کی دولت ایک کھرب 93 ارب 3 کروڑ امریکی ڈالر ہے ۔