ہالی ووڈ اداکار پاکستان کرکٹ ٹیم کے بڑے فین نکلے

پاکستانی نژاد امریکی اداکار کمیل ننجیانی نے گزشتہ روز پاکستانی ٹیم کے لیے ٹویٹ کی، ٹی وی پروگرام میں بھی پاکستانی ٹیم کی تعریف کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں فتح کے جھنڈے گاڑ رہی ہے، نہ صرف ملک میں بلکہ دنیا بھر سے قومی کرکٹ ٹیم کو شاندار پرفارمنس پر داد مل رہی ہے۔

ہالی ووڈ کے معروف پاکستانی نژاد امریکی اداکار کمیل ننجیانی نے گزشتہ روز پاکستانی ٹیم کے لیے ٹویٹ کی۔

صرف یہی نہیں بلکہ کمیل پاکستان کرکٹ ٹیم کو شاباشی دینے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ انہوں نے لائیو کیلی اینڈ ریان نامی امریکی پروگرام میں بھی قومی ٹیم کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی نژاد علی زیدی بائیڈن ٹیم کے اہم مشیر ہوں گے

مائیکل وان بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے مداح نکلے

کمیل ننجیانی سے پوچھا گیا کہ آپ کس ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں تو انہوں نے کہا میری ٹیم پاکستان ہے جہاں سے میرا تعلق ہے، ہم بہت اچھا کھیل رہے ہیں، اب تک ہم ناقابل شکست ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کے بالکل امکانات نہیں تھے کہ ہم جیتیں گے لیکن ہم آئے اور اب جیت رہے ہیں۔

پروگرام کے میزبان نے پوچھا کہ کیا آپ کو بیس بال بھی پسند ہے؟ کمیل نے بڑے سادہ مگر لطیف انداز میں کہا ‘نہیں’۔

اداکار کا کہنا تھا کہ مجھے بیس بال بورنگ لگتا ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے بیس بال کے بنیادی اصول معلوم ہیں لیکن مجھے اس کھیل کی اسٹریٹجی نہیں پسند۔

متعلقہ تحاریر