ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: اسکالٹ لینڈ کا انڈیا کو جیت کے لیے 86رنز کا ہدف

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انڈیا نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے 25 میچ میں اسکاٹ لینڈ نے انڈیا کو جیت کے لیے 86رنز کا ٹارگٹ دے دیا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انڈیا نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

اذہان ملک نے ثانیہ مرزا کو موٹا کہہ دیا

آسٹریلیا کرکٹ بورڈ نے اپنے ملک میں دورہ افغانستان منسوخ کردیا

اسکاٹ نے مقررہ 20 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 85رنز اسکور کیے اور بھارت کو جیت کے لیے 86رنز کا ہدف دیا۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج منسےاور کائل کوٹزیئر نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ٹیم کی ابتداء اچھی نہیں رہی اور پہلی وکٹ 13 کے مجموعی اسکور پر گر گئی۔

دوسری وکٹ 27 ، تسری وکٹ 28 اور چوتھی وکٹ 29 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔ 58 کے مجموعے پر مائیکل لیسک ہمت ہار گئے اور 12 گیندوں پر 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اسکاٹ لینڈ کی چھٹی وکٹ 63 کے اسکور پر گری جب کرس گریوس 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اسکاٹ لینڈ کی 7ویں ، 8ویں اور 9ویں وکٹیں 81 کے مجموعی اسکور گریں۔ اسکاٹ لینڈ کی آخری وکٹ 85 کے مجموعی اسکور پر گری تھی۔

انڈیا کی جانب سے سب سے باؤلر روندر جدیجہ اور محمد شامی نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جیسپریت بھومرا نے 2 وکٹیں حاصل کی جبکہ راوی اشون کے حصے میں ایک  وکٹ آئی۔

متعلقہ تحاریر