دیگر ممالک کی نسبت پاکستان کی کارکردگی بہتر ہے، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کے لاک ڈاؤن نے عالمی سطح پر تمام ہی ممالک کو مسائل کا شکار کردیا ہے
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے تمام ممالک کی معاشی صورتحال کو خراب کیا ہے تاہم پاکستان ماشاء اللہ نسبتاً بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی کارکردگی کو خطے کے دیگر ممالک سے بہتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤ ن نے عالمی سطح پر تمام ہی ممالک کو مسائل کا شکار کردیا ہے ، بین الاقوامی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے نے دنیا کے بیشتر ممالک کو پریشان کرکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بھارتی اکنامک ایڈوائزر کے بیان نے وزیراعظم عمران خان کی تائید کردی
کیا وزیر اعظم عمران خان قوم کو فوری معاشی ریلیف دے پائیں گے؟
While an unprecedented rise in commodity prices internationally has adversely affected most countries in the world as a result of Covid lockdowns, Pakistan mashaAllah has fared relatively much better.https://t.co/KCKt8RipNs
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 7, 2021
انھوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے معاشی صورتحال کو خراب کیا ہے تاہم پاکستان ماشاء اللہ نسبتاً بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔