ٹی 20ورلڈکپ سیمی فائنل: شنیرا اکرم میکے یا سسرال میں سے کسے سپورٹ کریں گی؟
سینئر صحافی ناصر بیگ چغتائی نے شنیرا اکرم کو مشورہ دیا کہ جو اچھی کرکٹ کھیلے آپ کو اس کی تعریف کرنی چاہیے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔ میچ میں دو دن باقی ہیں لیکن ٹوئٹر پر بحث چل پڑی ہے کہ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی آسٹریلوی نژاد اہلیہ شنیرا اکرم میکے اور سسرال میں سے کسے سپورٹ کریں گی؟
Million dollar 💵 Question:
I'm deeply interested in knowing that who would @iamShaniera Bhabhi be supporting at #PAKVSAUS in the 2nd #SemiFinal of #T20WorldCup?@falamb3 can you ask this question on our behalf from @wasimakramlive in #ThePavilion today? pic.twitter.com/GtA1XO1GpH— Samra Tariq (@isamratariq) November 8, 2021
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ثمرہ طارق نامی ٹوئٹر ہینڈلر نے ملین ڈالر کا سوال کے زیرعنوان اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ مجھے یہ جاننے میں گہری دلچسپی ہے کہ شنیرا بھابھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل مین پاکستان اور آسٹریلیا میں سے کسے سپورٹ کریں گی۔ انہوں نے اے اسپورٹس کے میزبان فخر عالم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کیا آپ وسیم اکرم سے یہ پوچھ کر بتا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی باؤلرز کا نوبال کی فری ہٹس پر بہترین دفاع
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا 24 سال بعد دورہ پاکستان کا اعلان
I want to know from all of you ??? Which team do you guys think I will cheer for??? #AUSvsPAK #T20WorldCup https://t.co/kSgaWqariM
— Shaniera Akram (@iamShaniera) November 8, 2021
اس ٹوئٹ کے جواب میں شنیرا اکرم نے اپنے مداحوں سے سوال کر ڈالا ہے کہ میں آپ سب سے جاننا چاہتی ہوں کہ آپ لوگوں کے خیال میں میں کس ٹیم کو خوش کروں گی۔ شنیر ااکرم کے ٹوئٹ پر مداحوں نے دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سینئر صحافی ناصر بیگ چغتائی نے شنیرا اکرم کو مشورہ دیا کہ جو اچھی کرکٹ کھیلے آپ کو اس کی تعریف کرنی چاہیے۔ طاہر نامی صارف معنی خیز مشورہ دیا کہ اس میں کوئی برائی نہیں ہے کہ آپ جمعرات کو آسٹریلیا کو سپورٹ کریں لیکن ہمیں امید ہے کہ اتوار کے دن آپ پاکستان کو سپورٹ کریں گی۔ ٹوئٹر صارف باسط علی شلمانی نے شنیرا کو آسٹریلیا کی شرٹ پہن کر پاکستانی پرچم تھامنے کا مشورہ دیا ہے۔
You should applaud good cricket…who ever play …😊
— Nasir Baig Chughtai (@i_m_nbc) November 9, 2021
There is nothing wrong in you supporting Aussies on Thursday but we hope on Sunday you will be supporting Pakistan 😉 Good luck
— Tahir (@Tahir2412) November 9, 2021
Wear the shirt of Australia but hold the flag of Pakistan , show a combine love for both nations @iamShaniera 🇵🇰❤🇦🇮
— Basit Ali Shalmani💧 (@Basital75025083) November 8, 2021
جینٹ چیسٹر نامی آسٹریلوی خاتون نے لکھا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں ایسا کچھ لکھنا پڑے گا لیکن میں اپنے شوہر کے چہرے پر خوشی دیکھنے کے لیے پاکستان کی حمایت کروں گی۔ مجھے یقین ہے کہ آپ بھی ایسا ہی کریں گی لیکن ہم ہمیشہ سجے آسٹریلوی رہیں گے۔ جینٹ کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کرکٹ فین نامی ٹوئٹر ہینڈلر نے لکھا کہ میرا شریک زندگی بھی آسٹریلوی ہے اور وہ بھی پاکستان کو ہی سپورٹ کرے گا، آسٹریلوی بہت رحم دل ہوتے ہیں۔
Well I never thought I would say this ever I’m going for Pakistan so I can see the joy on my husbands face. I think you will do the same.😍😍😍😍🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰 but will always be a true blue Aussie 🤩
— Janette Chester (@Yamirra19) November 8, 2021
My partner is Aussie and going for Pakistan for the same reason 😆 Aussies are the kindest ♥️
— Cricket Fan (@Cricket2242) November 9, 2021
شعیب انصاری نامی ٹوئٹر ہینڈل نے شنیرا اکرم کے سوال کے جواب میں انہی کے ٹوئٹر ہینڈل پر نمایاں کیا گیا ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ آپ کی پنڈ پوسٹ ہے اور آپ اپنے شوہر کی خوشی میں ہی خوش ہوں گی۔ شنیرا اکرم نے رواں برس 4 فروری کو کیے گئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ میرے قدم کہیں پر بھی ہوں میرا دل ہمیشہ پاکستان میں ہی لگا رہتا ہے۔
Proud of you Shaniera Bhabii 💚💚#icc #PAKVSAUS #ShanieraAkram pic.twitter.com/eBMal7fZ6B
— Shoaib Ansari (@ShoaibAnsariPTI) November 9, 2021
No matter where my feet are, my heart seems to always be in Pakistan!
— Shaniera Akram (@iamShaniera) February 3, 2021