ہانیہ عامر کی نئی فلم ‘پردے میں رہنے دو’ کا ٹیزر جاری
نئی فلم میں علی رحمان اور ہانیہ عامر رومانس کرتے نظر آئیں گے، اداکارہ نے انسٹاگرام پر ٹیزر شیئر کردیا۔
خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے نئی ریلیز ہونے والی فلم ‘پردے میں رہنے دو’ کا ٹریلر شیئر کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ آخرکار وقت آ ہی گیا، فلم دیکھنے کے لیے مزید انتظار نہیں ہوسکتا۔
View this post on Instagram
ہانیہ نے مزید لکھا کہ پیش خدمت ہے ‘پردے میں رہنے دو’ کا ٹیزر، امید ہے آپ کو پسند آئے گا۔
فلم کے پروڈیوسر وجاہت رؤف اور وجاہت علی عباسی ہیں جبکہ اسے محسن علی نے اسکرپٹ لکھا ہے۔
‘پردے میں رہنے دو’ کی کاسٹ میں جاوید شیخ، علی رحمان، منزہ، نورالحسن، سعدیہ فیصل، حسن رضا، شفقت خان اور سونیا نذیر شامل ہیں۔
فلمی شائقین کو فلم کے ریلیز ہونے کا بےصبری سے انتظار ہے لیکن اب تک کوئی تاریخ جاری نہیں کی گئی ہے۔
کورونا وائرس کے سبب نافذ کردہ پابندیوں میں نرمی کے بعد ملک بھر میں سینماز کھل گئے ہیں اور پچھلے برس سے جو فلمیں ریلیز نہیں ہوئی تھیں انہیں ریلیز کرنے کے لیے لائن اپ کردیا گیا ہے۔
منشا پاشا کی فلم ‘کہے دل جدھر’ بھی جلد سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے اور اب ہانیہ عامر نے اپنی نئی فلم کا ٹیزر شیئر کرکے سب کو خوش کردیا ہے۔