ورلڈکپ میں کینگروز فاتح، وسیم اکرم کی آسٹریلوی بیگم کو مبارکباد
وسیم اکرم نے ٹویٹ میں لکھا کہ آسٹریلوی ٹیم کو مبارک ہو، ساتھ میں اپنی آسٹریلوی بیگم کے لیے لکھا کہ بہت خوب بیوی۔
سوئنگ کے سلطان نے آسٹریلوی ٹیم کے ورلڈکپ جیتنے پر بیگم کو مبارک باد دے دی۔ وسیم اکرم نے ٹویٹ میں لکھا کہ آسٹریلوی ٹیم کو مبارک ہو، ساتھ میں اپنی آسٹریلوی بیگم کے لیے لکھا کہ بہت خوب بیوی۔
– Congratulations team Australia, worthy champions 🏆
Well done biwi @iamShaniera ❤#T20WorldCupFinal
— Wasim Akram (@wasimakramlive) November 14, 2021
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ہوئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر آسٹریلیا پہلی مرتبہ ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا تھا۔
اس سے قبل سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو بہت سخت مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے ہرایا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
ٹی 20 ورلڈ کپ کا نیا کنگ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کا دھڑن تختہ
ویرات کوہلی کے مقابلے میں بابر اعظم تحمل مزاج ہیں، میتھیو ہیڈن
وسیم اکرم اس کرکٹ سیزن میں اے آر وائی اسپورٹس پر اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے نظر آئے۔
وہ اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم پاکستان میں اکثر سماجی اور فلاحی کام کرتے ہیں۔ کبھی دونوں ساحل سمندر کی صفائی کرتے ہیں تو کبھی غریب بچوں میں کھانا تقسیم کرتے ہیں۔
وسیم اکرم اور شنیرا کی شادی اگست 2013 میں ہوئی تھی۔ اس سے قبل بھی کئی پاکستانی کھلاڑی غیرملکی خواتین سے شادی کرچکے ہیں۔
شنیرا اکرم بہت جلد ہی پاکستان کی ثقافت اور رسم و رواج سے آشنا ہوگئی تھی اور انہیں عوام میں بےحد پذیرائی حاصل ہے۔