ملک میں چینی وافر مقدار میں موجود
اسٹاک 6 لاکھ 35 ہزار میٹرک ٹن سے تجاوز کرگیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے چینی کے پورے ذخیرے کو مارکیٹ میں لانے کا حکم دیا ہے۔
ملک میں چینی کا ذخیرہ وافر مقدار میں موجود، اسٹاک 6 لاکھ 35 ہزار میٹرک ٹن سے تجاوز کر گیا ہے، 20 اکتوبر تک شوگر ملز کے پاس 3 لاکھ 88 ہزار میٹرک ٹن چینی موجود تھی۔
ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کیے جانے کے علاوہ یوٹیلٹی اسٹورز کے پاس 47 ہزار میٹرک ٹن چینی کا ذخیرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت کھانے پینے کی اشیاء پر قیمتی زرمبادلہ خرچ کرنے لگی
آٹا، چینی اور پیٹرول کے بعد دودھ کی قیمت میں بھی 10 روپے اضافے کی تیاری
2020 -21 سیزن میں 58.602 ملین ٹن گنے سے چینی بنائی گئی ہے- اسی سیزن میں چینی کی پیداوار 5.694 ملین ٹن تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم عمران خان نے چینی کے پورے ذخیرے کو مارکیٹ میں لانے کا حکم دیا تھا۔
ایک اجلاس میں وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا تھا کہ ملک میں وافر مقدار میں چینی ہے لیکن سندھ کی شوگر ملوں کے بند ہونے سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ چینی کے تمام کے تمام ذخیرے کو فروخت کے لیے لایا جائے گا اور 15 نومبر سے ملک بھر میں گنے کی کرشنگ شروع کر دی جائے گی۔