منشیات کیس، آریان کیخلاف کوئی ثبوت نہیں، ممبئی ہائیکورٹ

عدالت نے مزید کہا کہ تینوں افراد کے درمیان واٹس ایپ چیٹ میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں پائی گئی۔

ممبئی ہائیکورٹ نے آج ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آریان خان، ارباز مرچنٹ اور منمن دھمیچا کے منشیات کیس میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

عدالت نے مزید کہا کہ تینوں افراد کے درمیان واٹس ایپ چیٹ میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں پائی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

25 دن بعد بیٹے کی ضمانت، شاہ رخ خان کی نئی تصاویر وائرل

اسٹارکڈز کی ایک اور چیٹ لیک، آریان خان نے 80 ہزار کی ‘ویڈ’ منگوائی

حکم نامے میں لکھا گیا کہ تینوں لوگوں کے خلاف ایسا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا کہ وہ غیرقانونی کام کرنے کے لیے پہلے سے تیار تھے۔

عدالت نے کہا کہ آریان خان، ارباز مرچنٹ اور منمن دھمیچا کیونکہ ایک ہی بحری جہاز میں سوار تھے تو اس بنیاد پر ان پر کسی سازش کا الزام نہیں لگایا جا سکتا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق جسٹس سامبرے نے کہا ہے کہ تینوں نامزد ملزمان کے خلاف ایسا کوئی مواد نہیں ملا کہ ان کی کسی مجرم سے ملاقات ہوئی ہو۔

اگر ایسا کوئی جرم ہو بھی جائے تو اس کی سزا ایک سال سے زیادہ نہیں ہوتی اور یہ تینوں 25 دن سے زیادہ جیل میں گزار ہی چکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر