روسی صدر نے کورونا سے بچاؤ کا کلینکل ٹرائل اپنے اوپر کرالیا
پیوٹن نے گذشتہ اتوار کو روسی ساختہ اسپوٹنک لائٹ شاٹ کا کلینکل تجربہ اپنے اوپر کرایا
روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی Nasal COVID-19 vaccine ( ناک میں قطروں کی صورت میں استعمال کرنے والی) ویکسین کا آزمائشی تجربہ کرنے کےلئے اپنے آپ کو پیش کردیا۔
عالمی رہنماؤں میں غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل اور بہادر مانے جانے والے روسی صدر نے ایک بار پھر اپنی بہادری کا لوہا منوالیا ہے ، روسی صدر نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤں کے لئے دنیا کی پہلی ناک کے ذریعے استعمال کی جانے والی ویکیسن کا تجربہ اپنے اوپر کرایا ہے ، انھوں نے گذشتہ اتوار کو روسی ساختہ اسپوٹنک لائٹ شاٹ استعمال کیا۔
BREAKING: Nasal COVID-19 vaccine tested on Putin as part of revaccination#Putin #COVID19 #coronavirus
— Ruptly (@Ruptly) November 24, 2021
روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق گیمالیا سائنٹیفک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ایپیڈیمولوجی اینڈ مائیکروبائیولوجی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈینس لوگونوف کے ساتھ ملاقات کے دوران روسی صدر نے عوام کو اعتماد میں لینےکے لئے ویکسین کے آزمائشی تجربے کےلئے رضاکارانہ طورپر خود کو پیش کیا تھا اور رضامندی کے فارم پر دستخط کئے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
روس خلاء میں دنیا کی پہلی فلم بنائے گا، امریکہ پیچھے رہ گیا
واضح رہے کہ روسی صدر 2000 سے2008 تک روس کے صدر رہے 2008 سے 2012 تک وزیراعظم رہے اور 2012 سے تیسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہوکر طویل ترین جمہوری اقتدار میں رہنے کا اعزاز حاصل کیا ، روسی صدر جوڈو کراٹے کے ماہر بھی ہیں جنہوں نے 18 سال کی عمر میں بلیک بیلٹ حاصل کی اور 1974 میں وہ اپنی یونیورسٹی کے جوڈو چیمپیئن بھی رہے۔
روسی صدر دنیا کے واحد صدر ہیں جو ملکی امور چلانے کے ساتھ ساتھ تیراکی، گھڑسواری، غوطہ خوری، شکار، ہوا بازی، کار ریسنگ اور گلائڈنگ وغیرہ باقاعدگی سے کرتے ہیں صدر پیوٹن کی زندگی کا یہ پہلو انہیں بہت سے حکمرانوں سے ممتاز بناتا ہے۔