پریتی پٹیل کی فاسٹ ٹریک ویزااسکیم کو سائنسدانوں کی نو لفٹ

بھارتی نژاد برطانوی وزیرداخلہ کی متعارف کردہ اسکیم  میں 6 ماہ کے دوران ایک  بھی درخواست موصول نہیں ہوئی

برطانیہ کی بھارتی نژاد وزیرداخلہ پریتی پٹیل  کی جانب سے سائنس اور فنون لطیفہ میں  کارہائے نمایاں انجام دینے والی ایوارڈ یافتہ شخصیات کیلیے متعارف کرائی گئی  فاسٹ ٹریک ویزا اسکیم کو6 ماہ کے دوران  کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے

سوئیڈن کی پہلی خاتون وزیراعظم نے ڈیڑھ گھنٹے بعدہی استعفیٰ کیوں دیدیا؟

ترک لیرا کی تنزلی ، اردوان حکومت کے لئے بڑا معاشی خطرہ

برطانوی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دیگرامیگریشن  اسکیموں کیلیے ہزاروں درخواستیں موصول ہوچکی ہیں تاہم  مذکورہ بالا اسکیم میں ایک بھی درخواست نہیں  آئی۔نوبل انعامات، فیلڈ میڈل برائے ریاضی اور کمپیوٹر سائنس کے ٹورنگ ایوارڈجیسے 70 سے زائد انعامات اور ایوارڈز جیتنے والے افراد کو اس اسکیم کے تحت اہل قرار دیا گیا تھا۔

فنون لطفیہ کے شعبے کی بات کی جائے تو موسیقی،فیشن،تھیٹراور فن تعمیر کے شعبہ جات  میں  آسکر،گریمی،بافٹا اور گولڈن گلوب اور ان جیسے دیگر ایوارڈز جیتنے والے افراد اسے اسکیم سے فائدہ اٹھاسکتے تھے۔

پریتی پٹیل نے اسکیم کے افتتاح کے موقع پر بلند بانگ دعوے کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان ایوارڈز کے فاتحین اپنے کیریئر کے عروج پر پہنچ چکے ہیں اور ان کے پاس برطانیہ کو پیش کرنے کے لیے بہت کچھ ہے،انہوں نے کہا تھا کہ امیگریشن میں کی گئی اہم تبدیلیاں انہیں ہماری دنیا کے معروف فنون، سائنس، موسیقی اور فلمی صنعتوں میں آنے اور کام کرنے کی آزادی فراہم کریں گی کیونکہ ہم بہتر طریقے سے تعمیر کر رہے ہیں۔

تاہم  نیو سائنٹسٹ میگزین  کے مطابق معلوت تک رسائی کی درخواست   کے جواب میں بتایا گیا ہے کہ سائنس ،انجینئرنگ، ہیومنیٹیز یا میڈیسن کے شعبے میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے  کسی بھی  شخص نے اس فاسٹ ٹریک ویزا اسکیم کے تحت درخواست نہیں دی۔

شیڈو سائنس منسٹر چی اونورہ نے میگزین کو بتایایہ واضح  طور پر حکومت کی ایک چال تھی جو کامیاب نہیں ہوسکی۔برطانو ی حکومت کی غیر ملکی سائنسدانوں کو راغب کرنے میں ناکامی کوئی حیرت کی بات نہیں  کیونکہ برطانیہ میں سائنسدانوں کو تسلسل کے ساتھ حکومتی حمایت حاصل نہیں ہے۔

متعلقہ تحاریر