خدیجہ رحمان کی خوبصورت آواز نے حاضرین کو حیران کردیا

اے آر رحمان کی صاحبزادی نے دبئی ایکسپو 2020 میں اپنا ہی تحریر کردہ کلام پڑھا۔

بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی 23 سالہ صاحبزادی خدیجہ رحمان نے دبئی ایکسپو 2020 میں اپنی پرفارمنس سے سب کو حیران کر دیا۔

خدیجہ نے ‘فرشتوں’ کے عنوان سے ایک کلام پڑھا اور تمام سامعین ان کی آواز کے سحر میں مبتلا ہو گئے۔ یہ کلام خدیجہ نے خود لکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پشتو موسیقی کا مشہور ساز رباب اعلیٰ فنکاری کی اعلیٰ مثال

گلوکار علی ظفر کا پشتو گانا یوٹیوب پر 3 کروڑ ناظرین نے دیکھ لیا

اپنی ڈیبیو پرفارمنس سے متعلق بات کرتے ہوئے نوجوان گلوکارہ نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ اپنے آرٹ کو لوگوں تک ایک پیغام کی صورتمیں پہنچانا چاہتی تھیں۔

‘میں ہمیشہ چاہتی تھی کہ میرے فن میں کوئی پیغام ہو، اس کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی انٹرٹینر نہیں بن سکتا، موسیقی ایسا ذریعہ ہے جو سب کو سمجھ آتا ہے اور لوگوں کے دل اور دماغ پر اس کا بڑا اثر ہوتا ہے’۔

خدیجہ نے مزید کہا کہ میں اتحاد، بقائے باہمی اور تنوع کی قبولیت کا پیغام پھیلانا چاہتی ہوں۔

پاکستان کی صف اول کی اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے بھی خدیجہ رحمان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کتنا خوبصورت ہے۔

متعلقہ تحاریر