شازیہ تسلیم سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی پہلی خاتون نائب صدر منتخب

شہاب الدین سرکی ایڈووکیٹ صدر، عمر سومرو جنرل سیکریٹری ، درمحمد شاہ جوائنٹ سیکریٹری اور ارشاد احمد شیخ خازن کی نشست جیت گئے

شازیہ تسلیم سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی پہلی خاتون نائب صدر منتخب ہوگئیں۔

سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2021-22 میں شہاب الدین سرکی ایڈووکیٹ واضح برتری سے صدر منتخب ہوگئے جبکہ عمر سومرو جنرل سیکریٹری ، درمحمد شاہ جوائنٹ سیکریٹری اور ارشاد احمد شیخ خازن کی نشست جیت گئے ۔

یہ بھی پڑھیے

عاصمہ جہانگیر کانفرنس: سپریم کورٹ بار کا تقاریر کی توثیق سے انکار

 سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیے پولنگ ہفتے کو صبح 9 بجے سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ ووٹنگ کیلیے اہل 4 ہزار سے زائد وکلا میں سے 2 ہزار 6 سو96 وکلا نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

 سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کی نشست پر تین امیدوار جسٹس (ر) شہاب الدین سرکی ضیاء اعوان اور محمد زبیر ایڈووکیٹ تھے جبکہ نائب صدر کی نشست پر 5 امیدوار ، جنرل سیکریٹری کے عہدے پر 4 امیدوار عامر وڑائچ، خواجہ شعیب، عمر سومرو اور عشرت غزالی شامل نامزد تھے۔

متعلقہ تحاریر