شاہین شاہ آفریدی پہلی بار آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ کے ٹاپ 5 میں شامل

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پہلی مرتبہ آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ کے ٹاپ 5 میں شامل ہوگئے۔
فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کے بعد کیریئر میں پہلی بار آئی سی سی مینز ٹیسٹ پلیئر رینکنگ کے ٹاپ 5 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے
شاہین شاہ آفریدی نے وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کر دیا
بابر اعظم کے بعد شاہین آفریدی کاؤنٹی کرکٹ کھیلیں گے
شاہین آفریدی نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے چٹاگانگ ٹیسٹ میں 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔شاہین آفریدی نے پہلی اننگز میں 2 اور دوسری اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔
شاہین آفریدی اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں اب تک 20 میچز کی 33اننگز میں 83وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ۔شاہین آفریدی ایک مرتبہ میچ میں 10وکٹیں لینے کا اعزاز بھی حاصل ہے جبکہ وہ 3 مرتبہ اننگز میں 5وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
اس سے قبل شاہین آفریدی نے سوئنگ کے سلطان سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کا سولہویں ٹیسٹ میچ میں 50 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔