کھانا چھوڑ سکتی ہوں سیکس نہیں، سمنتھا اکینینی

سمنتھا کے پرانے انٹرویو کی کلپ وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ کھائے بغیر رہ سکتی ہوں، سیکس نہیں چھوڑ سکتی۔

سمنتھا اکینینی جلد ہی بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کے لیے ڈیبیو کریں گی، اداکارہ حال ہی میں خبروں کا حصہ بنی جب ان کی اپنے شوہر اداکار ناگا چیتنیا کے ساتھ علیحدگی ہوئی۔

اب سمنتھا کے ایک 2017 کے انٹرویو کی کلپ دوبارہ وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ سیکس کو کھانے پر ترجیح دیں گی۔

یہ بھی پڑھیے

حرا مانی نے بالی ووڈ فلم کا گانا گاکر دل جیت لیے

سہانا خان اور طاہرہ کشپ کی بالی ووڈ میں انٹری

سنہ 2017 میں سمنتھا نے ‘Just For Woman’ نامی میگزین کو انٹرویو دیا، ریپڈ فائر راؤنڈ میں ان سے سیکس اور کھانے میں سے کسی ایک کے انتخاب کا کہا گیا، شروع میں وہ ذرا ہچکچائیں لیکن بلآخر انہوں نے سیکس کو کھانے پر ترجیح دی۔

انہوں نے کہا کہ وہ پورے دن کھائے بغیررہ سکتی ہیں لیکن سیکس کے بغیر نہیں رہ سکتیں۔

اس سال کے اوائل میں سمنتھا امیزون پرائم کی ویب سیریز The Family Man 2 میں ‘راجی’ کا کردار ادا کر کے خاصی مشہور ہوئیں۔

انہوں نے ایک باغی کا کردار بخوبی نبھایا اور ہر طرف سے داد سمیٹی۔ اس کی وجہ سے سمنتھا کے لیے نئی راہیں بھی کھلیں اور اب وہ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں ڈیبیو کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ تحاریر