خواتین پیشہ ور چور ہیں، پکڑے جانے پر اپنا لباس پھاڑ ڈالتی ہیں، اے آر وائی کا دعویٰ
خواتین چوری کرتے ہوئے پکڑی گئیں اور خود کو مظلوم ظاہر کرنے کیلئے خود کو بے لباس کیا

فیصل آباد میں خواتین پر تشدد اور مبینہ طور پر برہنہ کیے جانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر زندگی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد میں غم و غصہ پایا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقع کا نوٹس لیا اور یوں متعدد افراد اس قبیح فعل کے الزام میں گرفتارکرلئے گئے، واقع کی کچھ نئی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظر عام پر آئیں لیکن نجی ٹی وی آے آر وائی نے ان خواتین کے حوالے سے ایک نیا انکشاف کیا ہے۔
نجی ٹی وی ‘اے آر وائی’ نے اپنی خبر میں دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ خواتین اس سے پہلے بھی اس قسم کی وارداتوں میں ملوث رہی ہیں ، رپورٹ کے مطابق مذکورہ خواتین اس سے قبل فیصل آباد کے علاقے بلال گنج کی کباڑ مارکیٹ میں الیکٹرک سرکٹ چوری کرتے ہوئے پکڑی گئیں اور خود کو مظلوم ظاہر کرنے کے لئے خواتین نے خود کو بے لباس کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
فیصل آباد واقعہ ، سی سی ٹی وی فوٹیج نے خانہ بدوش خواتین کا بھانڈا پھوڑ دیا
مشعل خان موٹاپے کے باعث ساتھی طلبہ کی ہراسانی کا نشانہ بنیں
واضح رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد کے علاقے سرگودھا روڈ پر ایک دکان سے سامان چوری کرنے کے الزام میں چار خانہ بدوش خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے اور برہنہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعدمتعدد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔