گلوکار علی ظفر بھی لاہور میں اسموگ سے پریشان
واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے کالم کے مطابق اسموگ کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہے، سانس کی بیماریاں پھیل سکتی ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے ایک کالم میں لاہور کے اسموگ کو کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک قرار دیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ اسموگ کے باعث پھیپھڑوں اور دل کی بیماریاں پھیل رہی ہے۔
کالم میں درج ہے کہ اسموگ کے باعث اہلیان لاہور 10 سے 15 سگریٹوں کے برابر دھواں سانس کے ذریعے لے رہے ہیں، گزشتہ دنوں آلودہ ترین شہروں میں لاہور نے نئی دہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بھارتی دارالحکومت میں آلودگی خطرناک سطح پر
اسموگ قابو نہ ہوا تو لاہور میں لاک ڈاؤن لگے گا، جوڈیشل کمیشن
لاہور شہر میں پرندوں کی نصف سے زیادہ نسلیں معدوم ہوچکی ہیں، ڈاکٹر سانس کے مریضوں کو شہر چھوڑنے کا مشورہ دے رہے ہیں لیکن ہر کوئی دوسرے شہروں میں آباد ہونے کی استطاعت نہیں رکھتا۔
Lahore Smog is indeed a sad sad phenomenon with serious implications. It needs serious and prompt measures as it can effect children and adults with irreparable life long damage. #smog #Lahore https://t.co/vpdl4yyO0f
— Ali Zafar (@AliZafarsays) December 9, 2021
اس کالم پر گلوکار علی ظفر نے بھی بہت افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اس لاہور میں اسموگ کے نہایت سخت اثرات مرتب ہوں گے۔
علی ظفر کا کہنا تھا کہ اسموگ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے سنجیدہ اور تیز ترین اقدامات کی ضرورت ہے کیونکہ یہ بچوں اور بڑوں کی زندگی پر ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتا ہے۔