ڈیفنس ولاز کے سامنے غیرقانونی تعمیرات، ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ عدالت طلب
کورنگی کے مختیار کار کی عدم پیشی پر عدالت کا برہمی کا اظہار، ڈیفنس ولاز کے سامنے تعمیرات پر حکم امتناعی جاری کر دیا۔
ڈفینس ولاز کے سامنے واقع ملیر ندی کے اطراف میں بڑے پیمانے پر تعمیرات کا کیس، عدالت کا مختیار کار کورنگی کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار۔
سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی تعمیرات سے متعلق حکم جاری کردیا، عدالت نے ڈیفنس ولاز کے سامنے تعمیرات پر حکم امتناعی جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیے
نسلہ ٹاور متاثرین کو کوئی سیاسی جماعت انصاف نہ دلوا سکی
نسلہ ٹاور کی مسماری کے خلاف متاثرین کا احتجاج ،پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج
عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ تعمیرات غیر قانونی ہیں تو فوری کارروائی کی جائے، ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کا جواب کہاں ہے؟
جسٹس فیصل کمال عالم نے ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ سے استفسار کیا کہ وہ اس معاملے میں کیوں خاموش ہیں؟
عدالت نے مختیار کار کورنگی محمد ابراہیم جونیجو کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کو بھی 19 جنوری کو طلب کر لیا گیا ہے۔
عدالت نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ مختیار کار کورنگی کے وارنٹ جاری کر دیتے ہیں۔