غضنفر بلور اے این پی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں بڑی سیاسی وکٹ گرا دی، 5 دہائیوں میں پہلی بار بلور خاندان کے فرد نے اے این پی کو خیرباد کہہ دیا۔

خیبرپختونخوا کی سیاست میں عوامی نیشنل پارٹی کو بہت بڑا دھچکا، پی ٹی آئی نے اے این پی کی بڑی وکٹ اُڑا لی، بلور خاندان کے سیاسی وارث غضنفر بلور اے این پی سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔
غضنفر بلور اے این پی کے رہنماء الیاس بلور کے صاحبزادے اور سابق صوبائی وزیر شہید بشیر بلور اور سابق وفاقی وزیر غلام بلور کے بھتیجے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
پیپلزپارٹی نے پنجاب میں ن لیگ کو للکار نے کی ٹھان لی
جلسہ منسوخ کردیں، نوشہرہ ضلعی انتظامیہ کی پیپلزپارٹی سے درخواست
غضنفر بلور پاکستان فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس کے سرکردہ رہنماء اور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رہ چکے ہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی سے پانچ دہائیوں کی وابستگی کے بعد پہلی بار بلور خاندان کے اہم فرد نے پہلی مرتبہ اے این پی چھوڑ کر سیاسی وابستگی تبدیل کی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ملاقات میں غضنفر بلور نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ بلدیاتی انتخابات سے قبل اے این پی کے اہم رہنماء کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔
صوبے کی حزب اختلاف میں مایوسی پھیل گئی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔