پلڈاٹ کے صدر کی وزیراعظم عمران خان کی تعریف

عمران خان نے تمام تردباؤکےباوجود پنجاب میں مقامی حکومتوں کے آرڈیننس میں میئر کے براہِ راست انتخاب کے نظام کو تبدیل نہیں ہونے دیا

پلڈاٹ کے صدر کی وزیراعظم عمران خان کی تعریف،  کہتے ہیں کہ عمران خان نے دباؤکے باوجود پنجاب مقامی حکومتوں کے آرڈیننس میں میئر کے براہِ راست انتخاب کے گیم چینجر  نظام کو تبدیلُ نہیں ہونے دیا۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) کے صدر احمد بلال محبوب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنےپیغام میں وزیراعظم عمران خان  کی جانب سے انتخابات میں  الیکٹرانک ووٹنگ مشین  کے استعمال  کو یقینی بنانے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان نے تمام تردباؤکےباوجود پنجاب مقامی حکومتوں کے آرڈیننس میں میئر کے براہِ راست انتخاب کے گیم چینجر  نظام کو تبدیلُ نہیں ہونے دیا۔

یہ بھی پڑھیے

شبلی فراز کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہیک کرنے پر 10لاکھ روپے انعام کا چیلنج

حزب اختلاف کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

انھوں نے کہا کہ لاہور کی سوا کروڑ آبادی اور 60 لاکھ ووٹروں کا براہِ راست منتخب ہونے والا مئیر پاکستان کا سب سے بڑا براہِ راست منتخب عہدیدار ہوگا ۔

واضح رہے  کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے پلڈاٹ کے وفد کی احمد بلال محبوب کی قیادت میں ملاقات ہوئی تھی جس میں مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور ترجمان مریم اورنگزیب بھی شریک تھے ، ملاقات میں الیکڑانک ووٹنگ مشین، حکومت کی انتخابی اصلاحات اور آئینی، شفاف و غیرجانبدار انتخابی طریقہ کار کے حوالے سے امور پر بات چیت کی گئی

متعلقہ تحاریر