خاتون پرستار کی بھرے میدان میں محمد رضوان سے انوکھی فرمائش
سوشل میڈیا صارفین نے رضوان سے گود لینے کی فرمائش کرنے والی دوشیزہ کو بھی ڈھونڈ نکالا،ایمان لمز کی طالبہ نکلی
پاکستان کے مایہ ناز بلے باز اور وکٹ کیپرمحمد رضوان سے خاتون پرستار نے بھرے میدان میں انوکھی فرمائش کردی۔
منگل کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹوئنٹی 20 میچ کے دوران نوجوان خاتون مداح نے محمد رضوان سے ایڈاپٹ کرنے(گود لینے)کی فرمائش کردی ۔
یہ بھی پڑھیے
کامران اکمل نے پی ایس ایل 7 سے دستبرداری کا فیصلہ کیوں واپس لیا؟
کال کرکے بتایا گیا کہ ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹایا جارہا ہے، کوہلی
Hello, @iMRizwanPak 👋 pic.twitter.com/i3P4bP1YWq
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 14, 2021
معروف ویب سائٹ کرک انفو نے ٹوئٹر پر محمد رضوان کی مداح خاتون کی تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تصویر میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی جرسی میں ملبوس ایک خاتون کو پلے کارڈ اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے جس میں انہوں نے وکٹ کیپر محمد رضوان سے خود کو گودلینے کی اپیل کی ہے۔
Babar fans are jealous
— GOAT 🐐 (@NARAYANARAO17) December 14, 2021
خاتون مداح کی وائرل تصویر پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ بابر اعظم کے مداح جل گئے ،جبہ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ معاف کریں ، رضوان کے پاس تکیہ ہے۔ایک اور صارف نے لکھا کہ محمد رضوان نے پہلے ہی تکیہ ایڈاپٹ کررکھا ہے۔
Sorry ! Rizwan have a Pillow pic.twitter.com/LuqMcyHYua
— h-m-m-a-d (@iamhmmad1) December 14, 2021
You’re excused as he has already adopted his fav pillow 😁 pic.twitter.com/TnwxsqsLNX
— adel wadoo (@adel_says) December 14, 2021
صرف یہی نہیں ٹوئٹر صارفین نے محمد رضوان سے انوکھی فرمائش کرنے والی مداح کوبھی ڈھونڈنکالا۔جس کا نام ایمان ہے اور لمز کی طالبہ ہے۔
Was that you with "Rizwan please adopt me” placard? 😂😂
— E. (@yourfakeliberal) December 14, 2021
خاتون نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرا گیم پلان یہ ہے کہ ہر کھلاڑی کا نام اس وقت تک پکارنا جب تک وہ میری طرف اشارہ نہ کردیے،خاتون کے مطابق اس کی چاروں کوششیں اب تک کامیاب رہی ہیں۔
game plan is to scream every players name until they wave at me. has worked 4 out 4 times so far. I might live here forever
— eman (@exharrie) December 14, 2021
واضح رہے کہ کسی تماشائی کے پلے کارڈ کی تصویر وائرئل ہونے کا یہ پہلا موقع نہیں۔ رواں سال ستمبر میں آئی پی ایل میں چنائی سپر کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ایک کرکٹ شائق کا پوسٹر وائرل ہوگیا تھا۔
Love is colour blind ❤️💛#RCBvCSK #WhistlePodu #Yellove 🦁 pic.twitter.com/C7oMPEJjfI
— Chennai Super Kings – Mask P😷du Whistle P🥳du! (@ChennaiIPL) September 25, 2021
چنائے سپر کنگز کے مداح نے اپنے پوسٹر پر شکوہ کیا تھا کہ میری بیوی مجھے چنائے سپر کنگز کی جرسی پہننے نہیں دیتی۔