میچ کے دوران اسٹیڈیم کیوں خالی رہا؟ وسیم اکرم اداس ہوگئے

سابق فاسٹ بالر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کرکٹ میچ کے دوران اسٹیڈیم خالی رہا، دیکھ کر دکھ ہوا۔

سابق فاسٹ بالر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ٹوئٹر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کرکٹ میچ میں خالی اسٹیڈیم دیکھ کر مجھے شدید دکھ ہوا۔

انہوں نے لکھا کہ پچھلے مہینے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کے باوجود بھی کوئی میچ دیکھنے نہیں آیا، مجھے وجہ معلوم ہے لیکن میں آپ سے سننا چاہتا ہوں۔ مجھے بتائیے لوگ کہاں ہیں اور کیوں؟

وسیم اکرم کی اس ٹویٹ پر اسکواش پلیئر نورینہ شمس نے لکھا کہ کیونکہ لوگوں کو اپنے گھر کے لیے روزی کمانا تھی اور میچز کام کے دنوں میں کھیلے گئے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرا ٹی 20 ہرا کر وائٹ واش کردیا

مرینا اقبال ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں کمنٹری کریں گی

نورینہ نے مزید کہا کہ ایشیا کے بہترین اسکواش پلیئرز پاکستان آرہے ہیں لیکن کوئی دیکھنے والا نہیں ہے، کیا اس پر بھی آپ اداس ہوں گے؟

 

نورینہ شمس کی ٹویٹ پر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے لکھا کہ کراچی کی آبادی 2 کروڑ 70 لاکھ ہے، مجھے یقین ہے کہ ہم 10 سے 20 ہزار کرکٹ کے جنونی مداحوں کو ڈھونڈ سکتے ہیں جو کہ بین الاقوامی کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے وقت نکال سکیں۔

متعلقہ تحاریر