ایس اینڈ پی گلوبل پلیٹس انرجی ایوارڈ "کے-الیکٹرک” کے نام

"روشن باجی وومن ایمبیسیڈر پروگرام" ایوارڈ کے لیے فائنلسٹ کے طور پر 29 ممالک کی 190 سے زائد کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔

کے الیکٹرک (کے ای) نے "روشن باجی وومن ایمبیسیڈر پروگرام” کے لیے ایس اینڈ پی گلوبل پلیٹس انرجی ایوارڈ جیت لیا۔ چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے اس کامیابی پر کے ای کو مبارکباد دی ہے۔

ایس اینڈ پی گلوبل پلیٹس انرجی ایوارڈ نے کے الیکٹرک کو کارپوریٹ سیکٹر میں (سی ایس آر) کیٹگری کے لیے "روشن باجی وومن ایمبیسیڈر پروگرام” کے لیے منتخب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عالمی بینک نے پاکستان کے لئے 10 کروڑ 95 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

یہ ایوارڈ کسی بھی پاکستانی کمپنی کے لیے پہلا بین الاقوامی اعزاز ہے جو 1999 سے ہر سال ہو رہا ہے۔ یہ نہ صرف کے الیکٹرک کے لیے بلکہ پورے پاکستان کے پاور سیکٹر کے لیے ایک تاریخی فتح ہے۔

کے الیکٹرک کے سی ای او سد مونس عبداللہ علوی نے کہا ہے کہ ہم نے اس اعزاز کو حاصل کرنے اور پاکستان کو عالمی نقشے پر لانے کے لیے ایک بڑی کامیابی کے طور پر دیکھتے ہیں۔

"روشن باجی وومن ایمبیسیڈر پروگرام” ایوارڈ کے لیے فائنلسٹ کے طور پر 29 ممالک کی 190 سے زائد کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا، جبکہ 11 ممالک کی صرف 20 کمپنیوں کو 22 مختلف کیٹیگریز کے تحت ایوارڈ دیے گئے۔

کے الیکٹرک (کے ای) نے اس سال 3 کیٹیگریز میں فائنلسٹ کے طور پر جگہ بنائی جس میں ‘چیف ٹریل بلیزر آف دی ایئر’، ‘کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبلٹی ایوارڈ – ڈائیورسیفائیڈ’، اور ‘انجینئرنگ سلوشن آف دی ایئر’ شامل ہیں۔

کے الیکٹرک کے حکام کا کہنا ہے "ایس اینڈ پی گلوبل پلیٹس انرجی ایوارڈ ” معاشرے کی ایک لاکھ خواتین کو بااختیار بنانے اور معاشرے کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

کے الیکٹرک کے حکام کا مزید کہنا ہے کہ "روشنی باجی وومن ایمبیسیڈر پروگرام” شروع کرنے کا مقصد کمزور خواتین کو خود کفیل بنانا ہے۔ خواتین کو مختلف رہائشی علاقوں میں سفیر کے طور پر بھیجا گیا۔ ان خواتین نے کے الیکٹرک کے صارفین کو اپنی حفاظت ، بجلی چوری کے خطرات اور توانائی کی بچت کے حوالے سے آگاہی دی۔

چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کے الیکٹرک کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایوارڈ دیگر پاور کمپنیوں کے لیے ایک مثال کی حیثیت رکھتا ہے۔

متعلقہ تحاریر