سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی اور کاٹی کے درمیان شہر کی صفائی کا معاہدہ
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت کورنگی ضلع کی تمام صنعتوں سے میونسپل کچرا اُٹھانے کا کام سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کریگی۔
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی اور کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ( کاٹی) کے درمیان ہوا شہر کی صفائی ستھرائی کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔
حکومت سندھ نے شہر کراچی کی صفائی کے لئے ایک اور احسن اقدام اٹھایا ہے۔ شہر کی صفائی ستھرائی کے لئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی کاوشیں رنگ لے آئیں، کورنگی ضلع کی تمام صنعتوں سے کچرا اُٹھانے کے لئے معاہدہ طے پاگیا۔
یہ بھی پڑھیے
میرے خلاف ویڈیو اسکینڈل پری پلان تیار کیا گیا، خوشبو خان
آرٹسٹ سپورٹ فنڈ پروگرام کے تحت فنکاروں میں 50،50 ہزار کے چیک تقسیم
معاہدے کی تفصیلات بتاتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت کورنگی ضلع کی تمام صنعتوں سے میونسپل کچرا اُٹھانے کا کام سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کریگی۔
بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا معاہدے سے صنعتوں سے نکلنے والا میونسپل ویسٹ پراپر طریقے سے ٹھکانے لگایا جاسکے گا۔ شہر میں صفائی کے نظام کو منظم بنانے کے لئے یہ احسن اقدام ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ شہر کی دیگر صنعتی انجمنوں سے بھی ایسے معاہدے کرنے کی درخواست ہے۔ ہم شہر کراچی کے تمام مسائل کو اپنی ذمہ داری سمجھ کر حل کررہے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ سالڈ ویسٹ ندی نالوں میں جاکر نالوں کو چوک کردیتا ہے جس سے شہریوں کو مشکلات پیش آتی ہے۔ انہوں نے میونسپل ویسٹ ٹھکانے لگانے کا معاہدہ کرنے پر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ( کاٹی ) کے عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔