سال نو پر عوام کے لئے قومی منصوبوں کی تکمیل کی خوش خبری

وزیر اعظم عمران خان جنوری کے پہلے ہفتے میںسی پیک کے ویسٹرن روٹ ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے کا افتتاح کریں گے۔

اسلام آباد، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے عوام کے لئے سال نو کی پہلی سہہ ماہی میں سفری سہولیات کے حوالے سے کئی خوشخبریاں منتظر ہیں۔ ماہ جنوری میں وزیراعظم سی پیک مغربی روٹ کے اہم منصوبے، نوتعمیر شدہ ہکلہ، ڈیرہ غازی خان موٹر وے کا افتتاح کریں گے جبکہ مارچ میں اسلام آباد کے بین الاقوامی ائیرپورٹ اور پشاور روڈ کے درمیان تعمیر کئے گئے میٹرو بس سروس منصوبے کا آغاذ متوقع ہے۔

ہکلہ- ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے مکمل ہوگیا۔

ہکلہ- ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے (ایم- 14)  کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے۔یہ موٹروے مغربی کوریڈور کا ابتدائی اور اہم حصہ ہے  جوجنوبی خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کو ایم-1 موٹر وے سے جوڑتا ہے۔ چار رویہ مغربی راہداری کی کل لمبائی 285کلومیٹر ہے جسے پانچ مختلف پیکجز میں تقسیم کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے

پی پی رہنما کی کھاد اسمگلنگ کی کوشش کسانوں نے ناکام بنا دی

پی ایس ایل 7، ویکسین کارڈ دکھائیں اور اسٹیڈیم میں میچ دیکھیں

مغربی اقتصادی راہداری منصوبے پر 129 ارب روپے لاگت آئی ہے۔اس منصوبے سے جس کی تکمیل سے اسلام آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان کے مابین سفر کا دورانیہ پانچ گھنٹے سے کم ہوکر ڈھائی گھنٹے تک محدود ہوگیا ہے جبکہ اس سے اسلام آباد اور کوئٹہ کے درمیان سفر کے دورانیہ میں بھی کمی آئے گی اور سفر زیادہ باسہولت ہوگا۔ یہ روٹ کوئٹہ سے گوادر تک جائے گا۔این ایچ اے حکام کے مطابق یہ  روٹ مکمل ہوچکا ہے جبکہ سروس ایریاز کی تعمیر جاری ہے۔

اس منصوبے کا سنگ بنیاد مئی 2016 میں رکھا گیا تھا اور اس کی تکمیل کی مدت 2018 مقرر کی گئی تھی تاہم اب اسے جنوری 2022 میں آمد ورفت کے لئے کھولا جائے گا۔

اس موٹر وے میں 11 انٹرچینج ، 19 فلائی اوور (6 لین) ، 15 پل (4 لین) ، 74 انڈر پاس ، 259 پل اور تین بڑے پل (6 لین) تعمیر کئے گئے ہیں۔ ایک بڑا پل دریائے ساون  ، دوسرا دریائے سندھ اور تیسرا دریائے کورنگ پر۔بنایا گیا ہے۔ اس موٹروے پر مستقبل میں ٹریفک کا حجم بڑھنے پر چار لین روڈ کو چھ لین تک چوڑا کرنے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔

سی پیک کے ویسٹرن روٹ ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے کا افتتاح وزیراعظم کریں گے پہلے اس کے لئے29 دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث اب جنوری کے پہلے ہفتے میں افتتاح متوقع ہے۔

اسلام آباد ائیرپورٹ تا پشاور موڑ میٹرو بس منصوبہ

پشاور موڑ سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک این ایچ اے نے 25 کلومیٹر کے ٹریک پر 2017 میں کام شروع کیا تھا جبکہ مذکورہ منصوبے کی کُل لاگت کا تخمینہ 16 ارب روپے لگایا گیا تھا۔یہ منصوبہ کئی برس تاخیر کا شکار ہوا تاہم اب 23مارچ کو اس منصوبے کا افتتاح متوقع ہے،جس سے مسافروں اور ائیرپورٹ پر کام کرنے والے عملے کو سفر کی بہتر اور سستی سہولت میسر آسکے گی۔

میٹرو بس منصوبہ چلانے کے لیے حکومت نے ایک ارب 90 کروڑ روپے کے پی سی ون کی منظوری دی ہے جس کے تحت سی ڈی اے 30 بسیں خریدے گی۔

پشاور موڑ سے ائیرپورٹ تک میٹرو بس مینجمنٹ بھی سی ڈی اے کے سپرد کر دی گئی ہے۔

منصوبے میں 25 کلومیٹر طویل سگنل فری راہداری شامل ہے جو پشاور موڑ سے شروع ہوگی۔اس منصوبے میں 7 اسٹیشن، 12 پل اور 12 انڈر پاسز شامل ہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مئی 2017 میں پشاور موڑ سے نیو اسلام آباد ائرپورٹ تک میٹرو بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

سی ڈی اے کی جانب سے منصوبے کی جلد تکمیل کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ اگلے برس 23مارچ کو میٹرو بس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا جائے۔

متعلقہ تحاریر