ترجمان وزیر خزانہ کی بلاول بھٹو اور میڈیا پر کھلی تنقید

بلاول اور ان کی پارٹی نے کبھی پٹرول خریدا نہیں تو انہیں قیمتوں کا اندازہ نہیں، وزیر خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے تیل کی قیمتوں میں اضافے پر اپوزیشن اور میڈیا کو آڑھے ہاتھوں لے لیا

وزیر خزانہ شوکت ترین کے ترجمان مزمل اسلم نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے پر عملدرآمد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت کو ٹیکس چھوٹ واپس لینے کی سیاسی قیمت چکانا پڑے گی،چیئرمین ایف بی آر

نیا سال:ماہرہ خان نے نوعمری کی ویڈیوز شیئر کردی

ترجمان وزیر خزانہ مزمل اسلم میڈیا اور اپوزیشن پر برس پڑے۔ اپنے ٹویٹ میں کہا کہ  ‏میڈیا میں پٹرول کی قیمتوں پر بے جا تنقید چل رہی ہے۔ پٹرول کی قیمت ملک میں نومبر کے مقابلے میں آج بھی ایک روپے کم ہے۔

ترجمان وزیر خزانہ نے کہا کہ اپوزیشن کو یہ تکلیف ہے ملک میں قیمتیں بڑھ کیوں نہیں رہی۔ بلاول اور ان کی پارٹی نے کبھی پٹرول خریدا نہیں تو انہیں قیمتوں کا اندازہ نہیں۔

Facebook Comments Box