بلاول بھٹو زرداری نے پانچ برس میں کتنا ٹیکس دیا؟

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے 2021 میں مجموعی طور پر 72 لاکھ 74 ہزار 378 ٹیکس جمع کروایا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری نے پانچ برسوں میں انکم و زرعی شعبوں میں آمدن پر مجموعی طور پر 2 کروڑ 62 لاکھ 30 ہزار 691 ٹیکس ادا کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ برس 2021 میں مجموعی طور پر 72 لاکھ 74 ہزار 378 ٹیکس جمع ادا کیا۔ 2020 میں ان کی جانب سے مجموعی طور 60 لاکھ 43 ہزار 471 روپے ٹیکس ادا کیا گیا۔ 2019 میں مجموعی طور پر بلاول بھٹو نے45 لاکھ 65 ہزار 243 روپے ٹیکس قومی خزانے میں جمع کروایا۔

بلاول بھٹو زرداری ٹیکس
reporter news 360

یہ بھی پڑھیے

افغانستان کے بہادر عوام کو ہماری مدد کی ضرورت ہے، محمد رضوان

حسن نثار کا اشتعال انگیز بیان، جیو نیوز منافرت کے خلاف اپنے اصول بھلا بیٹھا

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 2018 میں مجموعی طور پر 41 لاکھ 52 ہزار 117 روپے ٹیکس جمع کروایا تھا جبکہ  2017 میں مجموعی طور پران کی جانب سے 41 لاکھ 95 ہزار 482 روپے ٹیکس ادا کیا گیا۔

متعلقہ تحاریر