کے ایف سی نے مرغی کے بغیر پہلا مینیو جاری کردیا

کے ایف سی نے سبزی سے تیار کردہ مرغی کے ذائقے والے نگٹس تیار کرلیے، پراڈکٹ ان صارفین کیلیے ہے جو جانوروں کا پروٹین کم استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

کے ایف سی ایسا کھانا فروخت کرنے والا ہے جس میں مرغی نہیں ہوگی لیکن مرغی کا ذائقہ آئے گا۔ یہ چکن نگٹ کی متبادل ایک ڈش ہے جسے Beyond Fried Chicken کا نام دیا گیا ہے۔

یہ ڈش سبزی کے جیسی ہوگی اور فی الحال 10 جنوری سے لے کر مختصر وقت تک کے لیے دستیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

سویا بین پر ٹیکس بڑھنے سے خوردنی تیل اور مرغی مزید مہنگی

لاہور میں مردہ مرغیوں کے گوشت کی فروخت

اس ڈش کی دستیابی کے ساتھ ہی پہلا موقع ہوگا کہ کھانے پینے کی ایک بڑی فوڈ چین کی جانب سے سبزی سے بنی چکن کی مصنوعات فروخت کی جائیں گی۔

کے ایف سی امریکہ کے صدر کیون ہوکمین نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت ہوچکا ہے، صارفین جانوروں سے حاصل کردہ پروٹین کم ہی استعمال کرنا چاہتے ہیں لیکن ذائقے دار کھانا بھی نہیں چھوڑ سکتے۔

کے ایف سی نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ Beyond Fried Chicken کو ذائقے دار flavor کے ساتھ تیار کیا گیا ہے تاکہ آپ کو کے ایف سی کی اصل فرائیڈ چکن کا ذائقہ مل سکے۔

یہ نئی پراڈکٹ ان صارفین کے لیے ہے جو کہ جانوروں کا پروٹین کم استعمال کرنا چاہتے ہیں لیکن اب تک سبزی خور نہیں ہوئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر