کلینڈر ایئر 2021 میں سرمایہ کاری میں 22.6 فیصد اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک

مرکزی بینک کے ترجمان کے مطابق کلینڈر ایئر 2021 میں سرمایہ کاری بڑھنے سے بینکس کا مالیاتی حجم 14 ہزار 124 ارب روپے ہو گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کمرشل بینکوں کا مالیاتی حجم گذشتہ 10 سے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ترسیلات زر اور برآمدی آمدنی کی وجہ سے کلینڈر ایئر جنوری سے دسمبر 2021 میں بیکس کا ڈپازٹس میں 17.5 فیصد یا 3096 بلین روپے کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کےمطابق حالیہ اضافے سے 2021 کے آخر تک ڈپازٹس 20 ہزار 972 ارب روپے تک پہنچ گئے جبکہ اس کے مقابلے میں 2020 کے آخر تک ان ڈپازٹس کی مالیت 17 ہزار 876 ارب روپے تھی۔

یہ بھی پڑھیے

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی آمدنی 3 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی

اے کے ڈی سیکیورٹیز ایشیا کا سب سے بہترین بروکریج ہاؤس قرار

مرکزی بینک کے مطابق کلینڈر ایئر یکم جنوری 2021 سے 31 دسمبر 2021 ڈپازٹس میں 19.4 فیصد یا 1657 ارب روپے کے اضافے سے بینکس ڈپازٹس 10 ہزار 149 ارب روپے ہو گئے تھے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق کلینڈر ایئر 2021 میں سرمایہ کاری میں 22.6 فیصد اضافہ ہوا یا یوں کہیے کہ 2 ہزار 572 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے حجم 14 ہزار 124 ارب روپے ہوگیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کا ڈیٹا شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ "روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے مزید 3 سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ صرف 16 مہینوں میں 300,000 سے زائد اکاؤنٹس کھولے گئے، ڈپازٹس 3 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئے اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری 2 بلین ڈالر سے بڑھ گئی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ” ان شاندار نتائج کے لیے ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور بینکوں کے مشکور ہیں،‘‘

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا تھا کہ "دسمبر میں آمد 244 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران اوسطاً 266 ملین ڈالر کی آمد ہوئی ، نومبر 2021 میں یہ آمدن 239 ملین ڈالر تھی۔”

متعلقہ تحاریر