گھر کے ایک اور بھیدی نے پی ٹی آئی کی لنکا ڈھانے کیلیے کمر کس لی

سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کا تحریک انصاف حکومت میں  کروڑ پتی اور ارب پتی بننے والے وزرا اور رہنماؤں کی فہرست بنانے کا اعلان

جاوید ہاشمی ،جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمداور اکبر ایس بابر کے بعد گھر کے ایک اور بھیدی نے پی ٹی آئی کی لنکا ڈھانے کیلیے کمر کس لی۔

پی ٹی آئی کے سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات احمد جواد نے تحریک انصاف کی حکومت میں  کروڑ پتی اور ارب پتی بننے والے پی ٹی آئی کے وزرا اور رہنماؤں کی فہرست بنانے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں سیاسی ہلچل ، حکومت اور اپوزیشن نے صف بندی کرلی

پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کردیا

احمد جواد نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ جلد آ رہا ہے پی ٹی آئی کے دور میں کروڑ پتی اور ارب پتی بننے والے پی ٹی آئی کے وزرا اور رہنماؤں کی فہرست بنا رہا ہوں۔ریاست مدینہ میں انصاف اور احتساب سب کا ہو گا۔ادھر ترکی میں بھی کچھ کُھرے ملے ہیں۔ تمام اوورسیز پاکستانیوں سے درخواست کہ اس نیک عمل میں مدد کریں۔

احمد جواد کے اس ٹوئٹ پر تحریک انصاف کے حامیوں نے ان کے بیانات کو پارٹی عہدے سے ہٹائے جانے کا نتیجہ قرارار دیا۔ کسی نے کہا کہ نوکرسی نکالے جانے کے بعد غیرت آگئی اور کسی نے جملہ کسا کہ  جب کوئی نوکری سے نکالتا ہے تو تب ہی کیوں ایمان واپس آتا ہے۔

احمد جواد نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ  درباری کاربن مونو آکسائیڈ کی طرح ہوتے ہیں جو لیڈر کو گہری نیند اور پھر موت تک لے جاتے ہیں۔بنی گالا سوتا رہا،عوام سردی سے مرتے گئے۔خدا کا شکر ہے کہ تاریخ گواہ رہے گی،کہ میں عمران خان کے درباریوں میں شامل نہیں ہوا،عمران خان کو درباریوں کی نہیں،جگانے والوں کی ضرورت ہے۔

احمد جواد نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ بہت لوگ میرے بیانیے میں تبدیلی کی وجہ اور خاص طور پرپی  کی تنظیم تحلیل ہونے کے بعد میرے ردعمل کی وجہ جاننا چاہتے ہیں،میں ہر سوال کا جواب دے سکتا ہوں جو بھی تمیز کے دائرے میں ھو۔تو جلد آ رہا ہے میری وضاحت،میری وجوہات، بیانیہ کی تبدیلی پر ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ  احمد جواد  پی ٹی آئی  کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات تھے تاہم گزشتہ دنوں وزیراعظم کی جانب سے پارٹی کی تمام باڈیز تحلیل کردی تھیں جس کے بعد احمد جواد بھی عہدے سے فارغ ہوگئے تھے۔

متعلقہ تحاریر