عدالتی احکامات پر کراچی میں تجاوزات گرانے کا کام جاری

اینٹی انکروچمنٹ کی لسبیلی چورنگی اور لیاقت آباد کے مختلف علاقوں میں کارروائی، سامان ضبط کرلیا، چھٹی والے دن بھی آپریشن جاری رہے گا۔

بلدیہ عظمیٰ کے محکمہ انسداد تجاوزات کا کراچی کے دو اضلاع میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، لسبیلہ چورنگی اور لیاقت آباد کے علاقوں میں تجاوزات توڑنے کے ساتھ ساتھ سامان ضبط کیا جانے لگا۔

اینٹی انکروچمنٹ نے ضلع شرقی میں لسبیلہ چورنگی کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جبکہ ضلع وسطی میں لیاقت آباد سندھی ہوٹل اور فردوس شاپنگ سینٹر کے اطراف تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

پاک فوج نے مری میں ریسکیو آپریشن شروع کردیا

کراچی کا گرین لائن منصوبہ 25 دسمبر سے آپریشنل ہو جائے گا، اسد عمر

آپریشن میں دکانوں کے سامنے بنائے گئے چبوترے، سیڑھیاں، سن شیڈ اور دیگر تجاوزات ضبط کی جا رہی ہیں اور کیبن، ہوٹل کا سامان، کرسیاں، میزیں، تخت، لوہے کے اسٹال، پنکچر بنانے کا سامان، مرغیوں کے پنجرے، ٹھیلے، پتھارے اور دیگر تجاوزات ضبط بھی کی گئیں۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے آپریشن میں علاقہ اسسٹنٹ کمشنر، پولیس، رینجرز، اینٹی اینکروچمنٹ پولیس، سٹی وارڈن، کے الیکٹرک، سوئی سدرن گیس اور آفیسرز و اسٹاف اینٹی اینکروچمنٹ بھی موقع پر موجود ہیں۔

ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر بلدیہ عظمیٰ کے محکمہ انسداد تجاوزات کراچی کے ساتوں اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر دن رات اور چھٹی والے روز بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ تحاریر