پاکستان رواں سال نومبر میں ایشین اوپن تائی کوانڈو کی میزبانی کرے گا

پاکستان تائی کوانڈو فیڈریشن نے کہا ہے کہ "مختلف ممالک سے بہترین کھلاڑی اس ایونٹ میں حصہ لینے کے لیے اسلام آباد آئیں گے۔"

اسلام آباد: پاکستان نے ایشین اوپن تائی کوانڈو چیمپئن شپ کی میزبانی کی تیاری شروع کردی ہے ، چیمپئن شپ رواں سال نومبر میں منعقد ہوگی۔

اس بات کا اعلان ایشین تائی کوانڈو یونین نے کیا۔ پاکستان تائی کوانڈو فیڈریشن کے مطابق، پاکستان نے چیمپئن شپ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے میزبان ملک کا انتخاب کرنے کے لیے 29 دسمبر سے 6 جنوری تک اے ٹی یو کے ذریعے کرائے گئے ای ووٹ میں کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے

تسی بڑے ڈھیٹ ہو پر میں بھی مہا ڈھیٹ آں، وسیم اکرم

پی ایس ایل 7 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

پاکستان تائی کوانڈو فیڈریشن (پی ٹی ایف) کی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ "مختلف ممالک سے بہترین کھلاڑی اس ایونٹ میں حصہ لینے کے لیے اسلام آباد آئیں گے۔” اس میں کہا گیا ہے کہ 17 سال اور اس سے زیادہ عمر کے کھلاڑی سینئر مرد اور خواتین "خیروگی ایونٹ” میں شرکت کرنے آرہے ہیں۔

مقامی اور بین الاقوامی ریفریز بھی اس تقریب کا حصہ ہوں گے۔ پی ٹی ایف کے صدر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل وسیم احمد نے کہا کہ پاکستان "ایشیاء اوپن کو ہمارے خوبصورت دارالحکومت اسلام آباد میں مخلصانہ جذبے اور حقیقی گرم جوشی کے ساتھ پیش کرے گا”۔

متعلقہ تحاریر