سکھر میں لڑکی کامیاب آپریشن ، پیٹ سے ڈیڑھ کلو وزنی بالوں کا گچھا برآمد

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی ذہنی مریضہ ہے جو تقریباً آٹھ سالوں سے بال نوچ نوچ کر کھا رہی تھی۔

سکھر میں ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کے بعد لڑکی کے پیٹ سے ڈیڑھ کلو وزنی بالوں کا گچھا نکال لیاہے۔ لڑکی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

غلام محمد مہر میڈیکل کالج سول اسپتال سکھر کے سرجیکل وارڈ کے سربراہ ڈاکٹر رفیق احمد میمن اور ان کی ٹیم نے چودہ سالہ لڑکی مریم بنت مشتاق احمد کا کامیاب آپریشن کرتے ہوئے اس کے پیٹ سے ڈیڑھ کلو سے زائد وزنی بالوں کا گچھا نکال کر اس کی زندگی بچالی۔

یہ بھی پڑھیے

کورونا کے اومی کرون ویریئنٹ کی لہر تیز تر، 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

ویکسینیشن کے معاملے پر دوبارہ سختی کرنا ہوگی، وزیر صحت سندھ

سول سرجن ڈاکٹر رفیق میمن نے بتایا کہ گذشتہ دنوں طبیعت خراب ہونے پر مریضہ کو اسپتال لایا گیا تھا جس کا سی ٹی اسکین کرایا گیا تو پتہ چلا کہ لڑکی گیسٹرک ٹرائیکوزر کی مریضہ بن چکی ہے اس لیے اس کے پیٹ کا آپریشن کیا جائے گا۔

ڈاکٹر رفیق میمن کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران لڑکی  کے پیٹ سے ڈیڑھ کلو سے زائد وزنی بالوں کا گچھا نکال لیا گیاہے۔

ڈاکٹر رفیق میمن نے بتایا کہ لڑکی کے ورثاء نے بتایا کہ لڑکی ذہنی مریضہ ہے جو اپنے سر کے بال توڑ کر آٹھ سال سے کھاتی رہی ہے جس کی وجہ سے وہ آئے روز پیٹ درد اور الٹیاں آنے کے مرض میں مبتلا رہتی تھی، گذشتہ دنوں زیادہ حالت خراب ہونے پر اسپتال لایا گیا تو ہم نے اس کے پیٹ کا آپریشن کا فیصلہ کیا جا درست ثابت ہوا اور لڑکی کی جان بچ گئی۔

متعلقہ تحاریر