ویرات کوہلی تھرڈ امپائر سے لڑ پڑے، آئی سی سی کارروائی کرے گا؟
تھرڈ امپائر نے جنوبی افریقہ کے بیٹسمین کے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کا فیصلہ غلط قرار دیا تھا، کوہلی سمیت دیگر انڈین پلیئرز نے ناراضگی کا اظہار کیا۔
جنوبی افریقہ نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے، کیگن پیٹرسن پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ اس سے قبل ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن بھارتی ٹیم اور امپائرز کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوئی، ڈی آر ایس کے فیصلے سے تنازع پیدا ہوا۔
کپتان ویرات کوہلی اتنے شدید غصے میں آگئے کہ انہوں نے اسٹمپ مائیک پر سخت الفاظ کہے، دیگر بھارتی کھلاڑی بھی افریقی کمنٹیٹر پر برہم ہوئے اور انہوں نے بھی مائیک کے پاس جا کر سخت جملے کہے۔
یہ بھی پڑھیے
کپتان بابر اعظم میدان میں واپسی کیلیے بےچین
کال کرکے بتایا گیا کہ ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹایا جارہا ہے، کوہلی
یہ تنازع جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز میں شروع ہوا جب 21 ویں اوور میں بھارتی اسپنر ایشون نے بالنگ کے دوران بیٹسمین ڈین ایلگر کو ایک بی ڈبلیو آؤٹ کی اپیل کی اور امپائر نے بھی آؤٹ قرار دے دیا۔
ایلگر نے فیصلے کو ریویو کرنے کا مطالبہ کیا اور ٹریکنگ سے معلوم ہوا کہ گیند وکٹ سے اوپر جا رہی تھی، اس پر تھرڈ امپائر نے جنوبی افریقی بیٹسمین کو ناٹ آؤٹ دیا۔
تھرڈ امپائر کے بعد فیلڈ امپائر نے بھی اپنا فیصلہ تبدیل کردیا، اس کے بعد بھارتی ٹیم بہت مایوس ہوئی اور کوہلی نے غصے میں زمین پر پاؤں پٹخا۔
کوہلی کے بعد راہول اور ایشون نے بھی اپنی ناراضگی کا اظہار کیا، ویرات کوہلی اسٹمپ مائیک پر گئے اور بولے کہ جب آپ کی ٹیم گیند کو چمکائے تو اس پر بھی توجہ دیا کریں۔
بھارتی کپتان نے یہ بات 2018 میں ہونے والے سینڈ پیپر تنازع کے تناظر میں کہی تھی، 2018 میں آسٹریلوی ٹیم کے بالر نے سینڈ پیپر استعمال کرتے ہوئے گیند کو ایک طرف سے کھردرا کرنے کی کوشش کی تھی۔
ویرات کوہلی اور بھارتی کھلاڑیوں نے کو کچھ بھی کیا وہ اسپورٹس مین اسپرٹ کے برخلاف ہے، ہارنے پر غصہ ہونا یا خفگی کا ظاہر کرنا ظاہر کرتا ہے کہ کوہلی ون ڈے میچز کی کپتانی چھن جانے پر مایوس ہیں اور ان کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔
آئی سی سی ویرات کوہلی اور بھارتی ٹیم کے اس اظہار ناراضگی پر کوئی کارروائی کرتا ہے یا نہیں، سب نظریں اب اس پر جمی ہیں۔