ہنزہ میں لڑکیوں کا آئس ہاکی میچ ، کینیڈین ہائی کمشنر ریفری بن گئیں

 قراقرم ونٹر اسپورٹس لووڈ میں پاکستان کی تاریخ کا پہلا اور منفرد ٹورنامنٹ جاری ہے

پہاڑوں کے نگر وادی ہنزہ میں خون جمادینے والی نقطہ انجماد سے بھی کم درجہ حرارت میں  منعقدہ سالانہ قراقرم  ونٹر اسپورٹس لووڈ کا میلہ سج گیا۔کنیڈین ایمبسڈرالتت ہنزہ کے ہزار سالہ قدیم تاریخی تالاب میں منعقدہ قراقرم وینٹر اسپورٹس لووڈ سیزن فور کے آئس ہاکی میں حصہ لینے کے لیے اپنے کینیڈین کھلاڑیوں اور کینیڈا کے سفارت خانے کے عملے کے ساتھ ہنزہ پہنچ گئیں۔

التت ہنزہ میں اسکارف کی جانب سے  ہنزہ میں عطا ءآباد جھیل کے قریب  ہونے والے  قراقرم ونٹر اسپورٹس لووڈ میں پاکستان کی تاریخ کا پہلا اور منفرد ٹورنامنٹ جاری ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ہاکی، آئس کلائمبنگ، ماؤنٹین سائیکلنگ اورگلیشیئر واک سمیت مختلف مقابلے جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

رومانیہ کے گلوکار ‘ایڈرین سینا’ کا اپنی چھٹیاں ہنزہ میں گزارنے کا اعلان

نادیہ جمیل کا موٹر سائیکل پر ہنزہ کا سفر

وینٹراسپورٹس لووڈ سیزن فور میں شرکت کرنے اورکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کنیڈین ایمبسڑر وینڈی گلمور ہنزہ پہنچیں اور  آئس ہاکی کےمقابلے میں ریفری کے فرائض انجام دیئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کنیڈین ایمبسڑر وینڈی گلمور نے میچ کے حوالے سے کہا کہ ‎التت ہنزہ میں اسکارف کی جانب منعقد کردہ   چوتھے ونٹر اسپورٹس لووڈ  فیسٹول پر مبارکباد پیش کرتی ہوں ، انھوں نے کہا کہ  ہنزہ اور چترال سمیت  کینیڈا کے کھلاڑیوں کے درمیان ایک حیرت انگیز میچ یاد گار بن گیا ۔

متعلقہ تحاریر