پی ایس ایکس میں مندی کے بادل، 100 انڈیکس میں 151 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز حصص کی مارکیٹ میں مندی کے بادل چھائے رہے، بینچ مارک کے ایس سی 100 انڈیکس 151 پوائنٹس کی کمی سے 45 ہزار 612 پر آگیا۔

معیشت میں بڑھتے ہوئے خسارے اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 1 بلین ڈالر سے زائد مالیت کی توسیعی فنڈ سہولت قسط کے اجراء کی غیر یقینی صورتحال نے مارکیٹ میں مندی کے رجحان میں ایک موٹی ویٹر (اتپریرک) کا کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیے

20 ٹریلین کی ریٹیل مارکیٹ سے 4 ٹریلین کے اعدادوشمار آتےہیں، ایف بی آر

گذشتہ روز حصص کی مارکیٹ میں 23 کروڑ 99 لاکھ 76 ہزار 578 شیئر کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6.096 ارب روپے تھی ، جبکہ آج مارکیٹ میں 17 کروڑ 34 لاکھ 97 ہزار 844 شیئرز کے سودے جن کی مالیت 6.104 ارب روپے تھی۔

اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 336 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 102 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 218 کے بھاؤ میں کمی جبکہ 16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

تین سرفہرست تجارتی کمپنیاں ورلڈ کال ٹیلی کام کے 2 کروڑ 54 لاکھ 93 ہزار 500 شیئرز کے سودے ہوئے ، جن کی شیئر کی قیمت 2.37 روپے تھی ، TRG پاک لمیٹڈ کے 2 کروڑ 75 ہزار 907 شیئرز کے سودے ہوئے جن کے فی شیئر کی قیمت 96.45 روپے تھی اسی طرح Cnergyico Pk کے 1 کروڑ 29 لاکھ 1 ہزار 420 شیئرز کے سودے ہوئے جن کے ایک شیئر کی قیمت 6.95 روپے تھی۔

سفائر ٹیکس کے فی حصص میں سب سے زیادہ 55.96 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جو کہ 1050 روپے پر بند ہوا جبکہ دوسرے نمبر پر محمود ٹیکس رہا جس کے حصص کی قیمتیں 44.25 روپے کے اضافے سے 634.29 روپے تک پہنچ گئیں۔

متعلقہ تحاریر