پاکستان شوبز انڈسٹری کیلئے  بڑی خبر:سینیٹ سے”آرٹسٹ رائلٹی بل”منظور

سینیٹ نے   317 ویں اجلاس میں پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنےو الے فنکاروں کیلئے سینیٹر فیصل جاوید کی  جانب سے پیش کردہ”آرٹسٹ رائلٹی ریزولیشن” منظور، ’ریزولوشن‘ کو گزشتہ ماہ 24 دسمبر 2021 کو سینیٹ میں پیش کیا تھا، جسے گذشتہ روز کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  ایوان بالا کے رکن اور اطلاعات و نشریات کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین فیصل جاوید خان نے گزشتہ ماہ 24 دسمبر 2021 کو سینیٹ میں پیش کیا تھا جس کے تحت فنکاروں کو ان کے کام اور خدمات کی عوض ’رائلٹی‘ کی مدمیں ہر بار دوبارہ معاوضہ دینے سے متعلق قانون سازی کروانے کا اعلان کیا تھا۔سینیٹر نے ریزولیشن کو پیش کرنے اور اس کے پاس ہونے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے فنکار برادری کو مبارک باد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیے

آرٹسٹ سپورٹ فنڈ پروگرام کے تحت فنکاروں میں 50،50 ہزار کے چیک تقسیم

سکینہ سمو نےعظمٰی گیلانی اور ثمینہ احمد کو پسندیدہ فنکار قرار دے دیا

سینیٹرفیصل جاوید خان نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں  گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’رائلٹی ریزولوشن‘ پاس ہونے سے ’کاپی رائٹس ایکٹ 1962‘ میں ترامیم کرکے نئی قانون سازی کی راہ ہموار ہوگئی جبکہ ملک میں ’کاپی رائٹس‘ کے قوانین بھی سخت ہوجائیں گے اس کے ساتھ ساتھ مذکورہ بل تمام پرفارمنگ آرٹسٹس کو تحفظ فراہم کرے گا۔

متعلقہ تحاریر