پی ٹی آئی نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری شروع کردی

وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کے اعلان کے بعد پنجاب کے پانچ بڑے شہروں کے لیے اربوں روپے کے پیکج کا اعلان کردیا ہے۔

لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے وزیر میاں محمود الرشید نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 مئی کو کرانے کا اعلان کردیا ہے جبکہ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے 5 بڑے شہروں کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔

میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ حکومت مقامی حکومتوں کو طاقتور نظام دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی سے پہلے کسی حکومت نے بلدیاتی اداروں کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیے

ایم این اے نور عالم خان کی اپنی ہی جماعت پی ٹی آئی کے ساتھ ٹھن گئی

پی ٹی آئی کی حکومت کو گرانے کی حکمت عملی پر اپوزیشن تنازعات کا شکار

وزیر بلدیات پنجاب کا کہنا تھا کہ وزراء اور قانون سازی کرنے والے بھی وہی کام کررہے ہیں جو مقامی نمائندوں کا ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت میں 15 اپریل کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وفاقی حکومت سے آئندہ انتخابات کے لیے 3900 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں فراہم کرنے کا کہا ہے۔

دریں اثنا، وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت قومی معیشت کو حقیقی ترقی دینےکے لیے بڑے شہروں کی ترقی پر خصوصی کی ترقی کے حقیقی انجن کے طور پر بڑے شہروں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

پنجاب کے 5 بڑے شہروں کے لیے پیکج کا اعلان وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے جن شہروں کے لیے فنڈز کا اعلان کیا ان میں لاہور ، راولپنڈی ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ اور ملتان شامل ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دیہی سے شہری علاقوں کی جانب نقل مکانی کی وجہ سے، شہروں کو متعدد چیلنجوں کا سامنا ہے، جن میں رہائش کی کمی، روزگار کے مواقع اور شہری سہولیات شامل ہیں۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ ضروری ہے کہ بڑے شہروں کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکجز پر کام کو تیز کیا جائے۔

انہوں نے حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ قریبی رابطہ کاری کے ساتھ کام کریں اور کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالہ جیسے بڑے شہروں کی بہتری اور ترقی کے لیے ایک ٹھوس مہم شروع کریں۔

متعلقہ تحاریر