7 سالہ یوٹیوبر سب سے زیادہ کمانے والی ولاگر بن گئی

انستاشیا دیڈزنسکایا نے گذشتہ سال 28 ملین ڈالر کمائے اور دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا ولاگر بن گئی ہیں۔

زیادہ تر بچے کچھ دیر کام کرکے خوش قسمتی سے ہفتے میں چند ڈالر کما لیتے ہیں ، لیکن انستاشیا دیڈزنسکایا وہ 7 سالہ یوٹیوبر بچی ہے جس نے گذشتہ سال ہالووین کے کپ کیکس کو سجانے اور وقت بتانے کی ویڈیوز شیئر کرکے یوٹیوب سے 28 ملین ڈالر کمائے ہیں۔

دماغی طور پر کمزور پیدا ہونے والی بچی انستاشیا دیڈزنسکایا کے والدین نے دوستوں اور خاندان والوں کے لیے YouTube پر اس کی تقریر سیکھنے کی دستاویزی ویڈیوز شیئر کیں۔

یہ بھی پڑھیے

صبا قمر اور احسن خان بھی "تو جھوم” کے دیوانے

بشریٰ انصاری کے بعد عتیقہ اوڈھو اور حرا مانی بھی کورونا وائرس کا شکار

پی سی میگ کی رپورٹ کے مطابق انستاشیا دیڈزنسکایا کو سب سے بڑی کامیابی 2018 میں ملی تھی جب اس نے اپنے والد یوری کے ساتھ پالتو جانوروں کے چڑیا گھر کے سفر کی ایک ویڈیو پوسٹ کی۔ صرف ایک سال میں، اس کے 7 چینلز پر 107 ملین سبسکرائبرز تھے۔ فوربی نے سب سے زیادہ کمانے والے یوٹیوب اسٹارز 2019 کی درجہ بندی میں تیسرے نمبر رکھا تھا۔ انستاشیا دیڈزنسکایا ٹاپ ٹن اسٹار کی فہرست میں ابھی تک موجود ہیں۔ 2020 میں اسٹار کا نمبر 7واں تھا جبکہ 2021 میں یہ پھر ترقی کرتی ہوئی چھٹے پر پہنچ گئیں تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

فوربس کی جاری کردہ فہرست میں انستاشیا دیڈزنسکایا واحد خاتون یوٹیوبر ہیں جنہوں نے اتنا زیادہ معاوضہ کمایا ہے۔ فوربس نے 2021 میں سب سے زیادہ کمانے والے تخلیق کاروں کی فہرست جاری کی ہے، جس کے مطابق MrBeast نے 54 ملین ڈالر ، جیک پال نے 45 ملین ڈالر ، مارکپلیئر نے 38 ملین ڈالر ، Rhett and Link نے 30 ملین ڈالر ، Unspeakable نے 28.5 ملین ڈالر، Ryan Kaji  نے27 ملین ڈالر، ڈیوڈ پرفیکٹ نے 20 ملین ڈالر، لوگن پال نے 18 ملین ڈالر ، اور پریسٹن آرسمنٹ نے 16 ملین ڈالر کمائے ہیں۔

متعلقہ تحاریر