مردان:اسماء زیادتی کیس کے مجرم کو 63 سال قید کی سزا سنا دی گئی

مجرم محمد نبی نے 14 جنوری 2018 میں چار سالہ بچی کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھا۔

مردان میں چائلڈ پروٹیکشن کورٹ نے مشہور زمانہ اسماء زیادتی کیس کا فیصلہ سنادیا۔ جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 63سال 6ماہ قید اور 60 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا گیا۔

14جنوری 2018کو تھانہ صدر کے علاقہ جندر پار گوجر گڑھی میں چار سالہ اسماء کو ملزم محمد نبی نے اغوا ء کرکے زیادتی کانشانہ بنایا اور قتل کرکے لاش گھر کے قریب گنے کے فصل میں پھینک دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

54 ارب روپے کی منی لانڈرنگ، حیسکول کے بانی گرفتار

قصور: منڈی عثمان والا میں مدرسہ قاری کے مبینہ تشدد سے بچہ ہلاک

سپریم کورٹ نے واقعہ کا ازخود نوٹس لیا تو پولیس نے کاروائی تیز کرتے ہوئے سیکڑوں لوگوں سے خون کے نمونے لئے جس میں ملزم محمد نبی کا ڈی این اے میچ کر گیا تھا۔

چائلڈ پروٹیکشن کورٹ اسماء زیادتی کیس
reporter news 360

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے چالان عدالت میں پیش کیا، گذشتہ روز چائلڈ پروٹکشن کورٹ کے جج اعجاز احمد نے اس مشہور کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد نبی کو مجموعی طور پر 63 سال 6 ماہ قید اور 60 ہزار روپے کی جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ مستعیث کی طرف سے عدنان علی ایڈوکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔

متعلقہ تحاریر