شہزاد رائے ذہنی سکون کیلئے ہوا میں معلق ہوگئے، ویڈیو وائرل

ویڈیو میں گلوکار میڈی ٹیشن میں مصروف ہیں اور اپنے مداحوں کو بتارہے ہیں کہ وہ کس طرح ذہنی سکون حاصل کرتے ہیں

پاکستان کےمعروف گلو کار اور سماجی کارکن شہزاد رائے تعلیم اور تحفظ اطفال سمیت سماج کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات  انجام دے رہے ہیں ، اپنے زندگی کو تعلیم اور پاکستان کے مستقبل کیلئے وقف کرنے والے شہزاد رائے  اپنی مصروف ترین زندگی میں تفریح بھی کرتے ہیں۔

گذشتہ روز معروف گلوکار نے  سماجی رابطوں کی  ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر     ذہنی سکون کے حصول کے طریقے (meditation)   کے حوالے سے ایک ویڈیو پوسٹ شیئر کی ۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار میڈی ٹیشن میں مصروف ہیں اور اپنے مداحوں کو بتارہے ہیں کہ وہ کس طرح ذہنی سکون حاصل کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

شہزاد رائے آبادی اور خاندانی منصوبہ بندی کے لیے اعزازی سفیر مقرر

کورونا فرنٹ لائن ورکز کو خراج تحسین: شہزاد رائے نے نیاگانا پیش کردیا

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shehzad Roy (@officialshehzadroy)

اس ویڈیو میں شہزاد رائے کو ہوا میں بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جسے دیکھ کر سوشل صارفین  پہلے تو حیران رہ گئے لیکن  چند ہی لمحات میں اس حیرانگی کا خاتمہ  اس وقت ہوگیا جب جب ایک بچہ ان کے پاس آتا ہے کیونکہ گلوکار نے یہ ویڈیو کیمرا ٹرک استعمال کر کے بنائی ہے۔ اس ویڈیو کے لئے انھوں  نے زمین کو دیوار کی طرح پیش کیا ہے جبکہ کرسیاں کو زمین پر لیٹایا گیا ہے اور پھر وہ یہ خود بھی اس طرح لیٹے ہوئے ہیں کہ لگتا ہے وہ بیٹھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ آج کل  مشہور ایپ ٹک ٹاک پر معروف شخصیات  اس کیمراٹرک کو استعمال کرکے   دلچسپ ویڈیوز بنا رہے ہیں تاہم شہزاد رائے نے   اس کیمرا ٹرک کو استعمال کرکے مزاحیہ انداز اختیار کیا جس کو صارفین نے  بے حد پسند کیا۔

متعلقہ تحاریر