بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی کو مشیر احتساب تعینات کرنے کا فیصلہ

مصدق عباسی نیب راولپنڈی کے ڈی جی رہ چکے ہیں، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے رشتےدار ہیں۔

سابق ڈی جی نیب بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) مصدق عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے احتساب تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن آج جاری ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر کے استعفے کے بعد بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی کو مشیر احتساب مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وہ اس سے قبل قومی احتساب بیورو میں اہم عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی کورکمانڈر پشاور تعیناتی کی تاریخ اہم ہے

حقوق نسواں کے علمبردار سپریم کورٹ میں خاتون جج کی تعیناتی کےخلاف

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آج شہزاد اکبر کا استعفیٰ منظور قبول کر لیا ہے، صدر کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے بھی اس سلسلے میں مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مصدق عباسی سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے رشتےدار ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نیوز 360 نے اپنے ذرائع سے خبر دی تھی کہ وزیراعظم ہاؤس میں ملک کے تین اہم ترین عہدوں پر تعیناتی کیلیے چار شخصیات نے انٹرویوز دیئے ہیں۔

ان تین عہدوں میں اٹارنی جنرل آف پاکستان، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب اور چیئرمین نیب کے عہدے شامل تھے۔

متعلقہ تحاریر