بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ پی ٹی آئی کے لیے اہم ہے، پرویز خٹک

وزیر دفاع کا کہنا ہے میں نے کبھی جھوٹا وعدہ نہیں کیا ورکر کا آگے لاؤں گا، میں عمران کو اگاہ کیا ہے کہ میں اپنے فیصلے میں کسی کا مداخلت قبول نہیں ،

رہنما تحریک انصاف اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پارٹی کے اندر جو اختلاف پیدا کرینگے منٹوں میں اسکو فارغ کیا جائے گا، بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ پی ٹی آئی ائی کے مستقبل کے لئے اہم ہے۔

بنوں میں پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندر ورکز گروپ بندی کا خاتمہ کردیں، جو اختلاف پیدا کرتے ہیں کسی دوسرے پارٹی میں چلاجائے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعلیٰ سندھ اور ایم کیو ایم کے رہنماء امین الحق کے درمیان رابطہ

سندھ کا نیا بلدیاتی قانون ، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کا الیکشن بہت مشکل والا الیکشن ہے، آنے والے بلدیاتی انتخابات جیتنا عمران خان کے مستقبل کا سوال ہے، آج عمران خان کا پیغام لیکر شمالی وزیرستان کے ورکرز کے سامنے کھڑا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی تنظیم سازی ورکر کی مشاورت سے مکمل کریں گے، مجھے پتہ ہے کہ پارٹی میں ورکر کو نظر انداز کیا ہے لیکن اب ان کو اگے لانے کا وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی جھوٹا وعدہ نہیں کیا ورکر کا آگے لاؤں گا، میں عمران کو اگاہ کیا ہے کہ میں اپنے فیصلے میں کسی کا مداخلت قبول نہیں ، این ایف سی ایوارڈ میں خیبر پختونخوا کو حق نہیں دیا جارہا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مرکز اور دیگر صوبے سے اپنے حقوق لیکر رہے گے، حکمرانوں نے ملک کو تباہ و برباد کیا ہوا ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے، ملک میں بند تمام کارخانے چالو کردیئے ہیں۔

معاشی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پہلے ملکی ذخائر میں 15 ارب ڈالر تھے اج 30 ارب ڈالر ہے۔ لوگ کہتے ہے کہ مہنگائی ہے وہ دیگر ملکوں کے دوستوں سے پوچھے کہ وہاں کیا صورتحال ہے، دال گھی چینی وغیرہ سب باہر سے آرہے ہیں تو وہ ہمیں مفت تو نہیں دے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر سے مہنگائی کا سوال کرنے پر صحافی کو گالیاں ملتی ہیں اور ہمارے ہاں مہنگائی پر ہمارے پیچھے پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔ ورکر عوام کے ساتھ مہنگائی پر بحث کرے میدان خالی نہ چھوڑیں۔

متعلقہ تحاریر