زمبابوے کے اسٹار کرکٹر برینڈن ٹیلر پر ساڑھے تین سال کی پابندی عائد

آئی سی سی نے کوڈ آف کنڈکٹ اور اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر وکٹ کیپر بلے باز پر تینوں طرح کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے وکٹ کیپر بلے باز برینڈن ٹیلر پر پابندی عائد کردی ہے۔

آئی سی سی نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے چار الزامات اور اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی کا الزام قبول کرنے کے بعد برینڈن ٹیلر پر تمام طرز کی کرکٹ کھیلنے پر ساڑھے تین سال کی پابندی عائد کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پشاور زلمی نے کوئٹہ کا دیا ہوا پہاڑ جیسا ٹارگٹ عبور کرلیا

ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے چھکے چھڑا دیئے، 7 وکٹ سے فتحیاب

برینڈن ٹیلر نے 2004 سے 2021 کے درمیان 284 بین الاقوامی میچوں میں زمبابوے کی نمائندگی کی اور 17 سنچریوں کی مدد سے 9,938 رنز بنائے۔

انہوں نے انسداد بدعنوانی کوڈ کی مختلف خلاف ورزیوں کا اعتراف کرنے کے بعد پابندیاں قبول کی ہیں جبکہ گزشتہ سال ستمبر میں کوکین میٹابولائٹ کے مثبت ٹیسٹ کے نتیجے میں ان کے خلاف اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی کا ایک الگ الزام لگایا گیا تھا۔

آئی سی سی کی عائد کردہ پابندی کے بعد برینڈن ٹیلر پر 28 جولائی 2025 میں دوبارہ کرکٹ کھیل سکیں گے۔

دوران تفتیش برینڈن ٹیلر نے اس بات کا اعتراف کیا کہ بھارتی بکیز نے انہیں نشہ آور چیز (کوکین) پلا کر بلیک میل کیا اور میچ فکسنگ پر مجبور کیا تھا۔

زمبابوے کے معطل پلیئر برینڈن ٹیلر کے مطابق بھارتی بکی نے ویڈیو ریلیز کرنے کی دھمکی دی تھی اور میچ فکسنگ کے عوض 15 ہزار ڈالر دیئے گئے تھے۔

متعلقہ تحاریر